نئی دہلی، جنوری ، 2018 ء تک براہ راست ٹیکس کلیکشن کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ خالص جمع ٹیکس 6.95 لاکھ کروڑ روپئے ہیں ، جو گذشتہ برس اسی مدت کے دوران جمع خالص ٹیکس کے مقابلے میں 19.3 فی صد زیادہ ہیں ۔
مالی سال 18-2017 ء کے لئے براہ راست ٹیکسوں کے نظر ثانی شدہ تخمینے کے بمطابق 69.2 خالص براہ راست ٹیکس کلیکشن ( 10.05 لاکھ کروڑ روپئے ) کو ظاہر کرتا ہے ۔ اپریل ، 2017 ء سے جنوری ، 2018 ء کے دوران مجموعی جمع ٹیکس میں ( ریفنڈ س کو ایڈجسٹ کرنے سے پہلے ) 13.3 فی صد کا اضافہ دکھائی دیتا ہے ، جو 8.21 لاکھ کروڑ روپئے کے مساوی ہے ۔
اپریل ، 2017 ء سے جنوری ، 2018 ء کے دوران 1.26 لاکھ کروڑ روپئے کے ریفنڈس جاری کئے گئے ہیں ۔ کارپوریٹ انکم ٹیکس ( سی آئی ٹی ) کے لئے خالص کلیکشن کی شرح نمو 19.2 فی صد ہے اور پرسنل انکم ٹیکس ( پی آئی ٹی ) کی شرح نمو 18.6 فی صد ہے ۔