18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مالی سال 18-2017 میں نومبر ، 2017 تک براہ راست ٹیکس جمع کرنے میں 14 اعشاریہ 4 فیصد کا اضافہ

Urdu News

نئی دہلی۔؛ سال  18-2017 میں نومبر، 2017 تک  براہ راست ٹیکس کے عارضی اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ کل  4.8 لاکھ کروڑ روپے وصول کیے گئے جس  اس میں گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 14.4 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔

مجموعی طور پر براہ راست ٹیکس ، مالی سال 18-2017 کے لیے براہ راست ٹیکس کے کل بجٹ کا تخمینہ 9 اعشاریہ 8 لاکھ کروڑ روپے کے 49 فیصد کو ظاہر کرتا ہے۔ اپریل-نومبر، 2017 کی مدت میں مجموعی حصول (رقم کی واپسی ایڈجسٹمنٹ سے پہلے) 5.82 لاکھ کروڑ روپے رہا اور اس میں 10 اعشاریہ 7 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ اپریل، 2017 سے نومبر 2017 تک 1.02 لاکھ کروڑ روپے کی رقم واپس کی گئی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More