17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مالی سال 19-2018 سے حج سبسڈی بند

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی حکومت نے مالی سال 19-2018 سے حج سبسڈی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت ہند کی جانب سے فراہم کی جانے والی حج سبسڈی کے لئے بجٹ کی عکاسی شہری ہوابازی کی وزارت (ایم او سی اے) کے بجٹ میں ہوتی ہے جو اس کے لئے نوڈل ایجنسی ہے اور حج کمیٹی آف انڈیا( ایچ سی او آئی) کے ذریعے شناخت شدہ حج زائرئن کے لئے سفر کا انتظام کرنا اس کی ذمہ داری ہے۔ سال 18-2017 کے بجٹ اخراجات میں حج سبسڈی کے لئے 200 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے۔

اقلیتوں کے لئے فلاحی اسکیموں کا نفاذ اقلیتی امور کی وزارت کے ذریعے کیا جاتا ہے اور اس کے لئے وزارت کو بجٹ فراہم کیا جاتاہے۔ اقلیتی امور کی وزارت کو سال 19-2018 کے لئے 505 کروڑ روپے کا اضافی بجٹ فراہم کیاگیا ہے۔ اقلیتی معاشروں کو تعلیم کے میدان میں بااختیار اور مستحکم بنانے کے لئے مذکورہ وزارت کو کافی بڑی مقدار میں فنڈ ز مہیا کرائے گئے ہیں۔

اس بات کی جانکاری آج لوک سبھا میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے دی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More