19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مالی سال 19-2018 کے لئے ڈی ای پی ڈبلیو ڈی اور اے ایل آئی ایم سی او نے ایک مفاہمتی دستاویز پر دستخط کئے

Urdu News

نئیدہلی: ۔معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  کی وزارت نے مالی سال 19-2018 کے لئے  آرٹیفیشیل  لمس مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا (اے ایل آئی ایم سی او ) کے ساتھ ایک مفاہمتی دستاویز پر دستخط کئے ہیں۔ اس دستاویز میں  رواں سال کے دوران ملک کے دویانگ جنوں کو بااختیار بنانے کیلئے  اہم  پیش رفت کا احاطہ کرتا ہے۔ مفاہمتی دستاویز پر ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کی سکریٹری  محترمہ شکنتلا ڈی گاملن اور اے ایل آئی ایم سی او کے سی ایم ڈی جناب ڈی آر سرین نے دستخط کیے ہیں۔ اس موقع پر ڈی ای پی ڈبلیو ڈی  کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر  پربودھ سیٹھ اور ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ  ڈولی چکرورتی  بھی موجود تھیں۔

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمہ کو معذور افراد کو بااختیار بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اور یہ مختلف شراکت داروں، متعلقہ مرکزی وزارتوں ، ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حکومتوں ، معذوری کے شعبے میں کام کرنے والے این جی اوز وغیرہ  کے مابین قریبی رابطہ کو یقینی بنانے سمیت معذور افراد سے متعلق معاملات کی ایک نوڈل ایجنسی کے طور پر کام کرتی ہے۔ محکمہ کا خواب سب کو ساتھ لیکر چلنے والا سماج بنانے کاہے جس میں معذور افراد کو بھی ترقی کے یکساں مواقع فراہم ہو ں تاکہ وہ بھی پیداواری محفوظ اور باوقار زندگی گزار سکے۔

اے ایل آئی ایم کو ایک غیر منافع بخش مرکزی سرکاری دائرہ کار کا ادارہ ہے جو سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت  کے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کرتا ہے۔ گزشتہ 40 برسوں سے یہ  جسمانی طور پر ، سمعی اور بصری طور پر معذوری سے دو چار افراد سمیت  پی ڈبلیو ڈی کی ضرورتوں کی تکمیل کیلئے بڑے پیمانے پر آلات و اعضاء کی تیاری میں مصروف ہے۔ یہ ادارہ اپنے قیام سے ہی ہر سال تقریباً 2 لاکھ معذور افراد کی خدمت کررہا ہے اور اس  میں 42 لاکھ آلات یا اعضا نصب کیے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More