19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مالی کمیشن نے ہندستان کے صحت کے بارے میں اس شعبے کے ماہرین کے

Urdu News

نئی دہلی،  پندرہویں مالی کمیشن کی دوسری میٹنگ  کمیشن کی طرف سے  تشکیل دیئے گئے  صحت کے   سیکٹر کے  اعلی سطح کے ماہرین   کے ایک گروپ کے ساتھ آج ہوئی۔  کمیشن کے چیئرمین اور اس کے ممبروں نے     ہندستان کے   صحت کے سیکٹر  کے بارے میں   تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔  میٹنگ کی صدارت  ہیلتھ سیکٹر کے کنوینر  ڈاکٹر رنویر گلویریا نے کی جو ایمس کے ڈائریکٹر ہیں۔  میٹنگ میں  مندرجہ ذیل موضوعات پر گفتگو کی گئی۔

کمیشن کی نمائندگی   چیئرمین جناب این کے سنگھ ، ممبر جناب انوپ سنگھ  ، جناب اشوک کمار  لاہری، سیکریٹری جناب اروند مہتہ اور دیگر افسران نے کی۔  جن ماہرین نے میٹنگ میں شرکت کی ان میں  ڈاکٹر نریش تریہن ، ڈاکٹر دیوی شیٹی، چیئرمین نارائن ہیلتھ سٹی بنگلور  ، ڈاکٹر کے سری ناتھ ریڈی ، صدر پبلک ہیلتھ  فاؤنڈیشن آف انڈیا،   ڈاکٹر دلیپ گووند  مہاسیکر ، وائس چانسلر مہاراشٹر  یونیورسٹی آف  ہیلتھ سائنس پنے،  ڈاکٹر  بھابھا توش وشواس ، پروفیسر اور ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کارڈیو  تھوریکک سرجری،   آر جی کار میڈیکل کالج کولکتہ، ڈاکٹر راجیو کمار، ڈاکٹر آر پی   وج  ، ایمس نئی دہلی،  جنہوں نے ڈاکٹر رندیپ گلوریہ،  ڈائریکٹر ایمس  اور دیگر کی طرف سے شرکت کی۔  اعلی سطح کے  وفد نے  طبی تعلیم  ،  صحت کی دیکھ بھال تک رسائی اور متعلقہ مسائل  پر  تبادلہ خیال کیا۔   امید ہے کہ یہ گروپ   کمیشن کے لئے اپنی سفارشات تیسری میٹنگ کے بعد پیش کردے گا جو  اپریل 2019 کے اختتام پر ہوگی۔

جن اہم معاملات پر   میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا گیا وہ اس طرح تھے۔

(اے) ہیلتھ سیکٹر میں موجودہ انضباطی فریم ورک کی جانچ کرنااور اس کی  طاقت اور کمزوریوں کا اندازہ لگانا تاکہ     ہندستان کی  آبادی کو ذہن میں رکھتے ہوئے    صحت کے  سیکٹر کی  متوازن اور تیز  رفتاری سے توسیع ہوسکے۔

(بی) موجودہ مالی وسائل کے  زیادہ سے زیادہ استعمال  کے طریقے اور ذرائع تجویز کرنا  اور ہندستان میں  صحت کے تعلق سے مقرر کئے گئے پیمانوں کو  پورا کرنے کی کوشش میں  ریاستی حکومتوں کو آمادہ کرنا۔

(سی) صحت کے سیکٹر کے سلسلہ میں بین الاقوامی   طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لینا  اور ہمارے فریم ورک کو  بین الاقوامی معیار تک پہنچانے کی کوشش کرنا تاکہ  ہمارے مقامی   مسائل کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس طریقہ کار سے  زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جاسکے۔

چیئرمین نے  میٹنگ میں اعلان کیا کہ ‘صحت اور تعلیم’ پندرہویں مالی کمیشن کا ایک خاص موضو ع ہوگی۔ آپ کو یاد ہوگا کہ ہر مالی کمیشن کا اپنا ایک  خاص موضوع ہوتا ہے۔ جناب وجے   ایل کیلکر  کی قیادت میں   تیرہویں مالی کمیشن کا خصوصی موضوع تھا ‘جی ایس ٹی کی  تنطیم نو’۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More