نئی دہلی، 15 ویں مالی کمیشن نے آج مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری اور ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سینئر افسران کے ساتھ کچھ معاملات کے سلسلے میں میٹنگ کی جن میں شہری مقامی اداروں یو ایل بی کی طرف سے املاک پر لگایا جانے والا ٹیکس کا معاملہ بھی شامل ہے۔ یہ میٹنگ 21-2020 کے لیے کمیشن کی سفارشات کے ضمن میں تھی جس میں ریاستوں کے لیے لازمی قرار دیا گیا تھا کہ وہ املاک کے ٹیکس کی فلور شرحوں کے بارے میں نوٹیفکیشن جاری کریں اور اس کے بعد املاک ٹیکس وصولی میں لگاتار بہتری پیش کریں۔
اس معاملے کی مالی اہمیت خاص طور پر کووڈ – 19 وبا کے حالیہ تناظر میں کمیشن نے ریاستوں اور یو ایل بی کی مدد کے لیے اس معاملے پر گہرائی کے ساتھ مذاکرات کیے۔ یہ مدد املاک پر مستعیدی کے ساتھ ٹیکس وصولیابی اور پراپرٹی کی قیمتیں م بتائے جانے کے مسئلے سے نمٹنے ، کم معلومات فراہم کیے جانے ، نامکمل پراپرٹی ، پالیسی کی کمی اور غیر مستعید انتظامیہ کے سلسلے میں دی جائے گی۔
میٹنگ میں تبادلہ خیال کا مرکز یو ایل بی کے لیے ایک ساز گار ماحول تیار کرنا تھا۔ میٹنگ میں یو ایل بی کو متعلقہ ڈیٹا جمع کرنے ، پراپرٹی کی قیمت کا اندازہ لگانے ، ٹیکس کی شرح مقرر کریں، ٹیکس وصول کرنے اور ان سبھی پہلوؤں پر نگرانی کرنے کا کام سونپنے پر توجہ دی گئی۔
ایم او ایچ یو اے کے سکریٹری جناب درگا شنکر مشرا نے ایکس وی ایف سی کو ایک تفصیلی پرزینٹیشن دیا اور ایم او ایچ یو اے کا نظر ثانی شدہ میمورینڈم کمیشن کو پیش کیا۔