14.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ماہ اپریل ، 2018 ء کے لئے 8 بنیادی صنعتوں کا عدد اشاریہ ( 2011-12=100 کی بنیاد پر )

Urdu News

نئی دہلی، ماہ  اپریل ، 2018  ء کے لئے 8 بنیادی صنعتوں کا مجموعی اعدد اشاریہ ( =10012-2011 کی بنیاد پر) ضمیمے میں دیا گیا ہے ۔

صنعتی پیداوار کے اشاریے میں 8  بنیادی صنعتوں کا عدد اشاریہ 40.27 فی صد دیا گیا ہے۔ 8 بنیادی صنعتوں کا مجموعی عدد اشاریہ ماہ اپریل ، 2018 ء میں 124.7   ہے ،  جو ماہ  اپریل ، 2017 ء  کے عدد اشاریہ کے مقابلے میں 4.7 فی صد  زائد ہے۔  اپریل تا مارچ ، 18-2017  ء کے دوران مجموعی نمو 4.3 فی صد کے بقدر رہی ۔

کوئلہ

کوئلے کی پیدوار (ویٹ: 10.33 فیصد ) میں ماہ اپریل ء  2018 کے دوران ،  اپریل 2017 ء کے مقابلے میں 16.0 فی صد   کا اضافہ درج ہوا ۔ اس کی مجموعی اشاریے کی کیفیت میں اپریل تا مارچ 18-2017  ء کے دوران 2.6 فی صد کا اضافہ  گذشتہ برس کے مقابلے میں درج کیا گیا  ۔

خام تیل

خام تیل پیداوار (ویٹ: 8.98 فیصد ) اپریل 2018 میں اپریل 2017 کے مقابلے میں،0.8 فیصد گھٹا ہے۔ اس کا مجموعی عدد اشاریہ اپریل تا  مارچ ، 18-2017 ء  کے دوران گذشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.9  فیصد  کا گھٹا ہوا  ہے۔

قدرتی گیس

قدرتی گیس پیداوار (ویٹ: 6.88 فیصد) میں اپریل  2017 کے مقابلے میں ، اپریل 2018 میں 7.4 فیصد کا اضافہ ہوا  ہے ۔ مجموعی اعدد اشاریہ اپریل تا  مارچ ، 18-2017 کے دوران گذشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.9  فیصد بڑھا ہے۔

ریفائنری مصنوعات

پیٹرولیم ریفائنری پیداوار (ویٹ: 28.04 فیصد ) میں  اپریل 2017 کے مقابلے میں ، اپریل 2018 کے دوران 2.7 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اس کے مجموعی عدد اشاریے میں اپریل تا  مارچ   18-2017 کے دوران گذشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.6 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

کیمیاوی کھادیں

کیمیاوی کھادوں کی پیداوار(ویٹ: 2.63 فیصد) میں اپریل 2017 کے مقابلے میں اپریل 2018 کے دوران 4.6 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ۔ اس کا مجموعی عدد اشاریہ اپریل تا  مارچ 18-2017 کے دوران گذشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.03فیصد بڑھا  ہے۔

فولاد

فولاد پیداوار(ویٹ: 17.92 فیصد )  اپریل 2017 کے مقابلے میں  اپریل 2018 کے دوران 3.5فیصد بڑھی ہے۔ اس کا مجموعی عدد اشاریہ اپریل تا  مارچ ، 18-2017 کے دوران گذشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.6  فیصد بڑھا ہے ۔

سیمنٹ

سیمنٹ پیداوار (ویٹ: 5.37 فیصد ) میں اپریل 2017 کےمقابلے ، اپریل 2018 میں 16.6 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے ۔اس کا مجموعی عدد اشاریہ اپریل تا مارچ  18-2017 کے دوران گذشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.3 فیصد بڑھا ہے۔

بجلی

بجلی پیداوار (ویٹ: 19.85 فیصد) میں اپریل 2018 میں ، اپریل 2017 کےمقابلے میں 2.2 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے ۔ اس کے مجموعی عدد اشاریے میں اپریل تا مارچ  18-2017 کے دوران 5.3 فیصد کا اضافہ گذشتہ برس کے مقابلے میں درج کیا گیا ہے۔

نوٹ1: فروری ، 2018 ء  ، مارچ ، 2018 ء اور اپریل ،  2018 ء کے اعداد وشمار عارضی ہیں ۔

نوٹ 2: اپریل 2014 سے قابل احیاء و توانائی وسائل کی پیداوار کے اعداد و شمار بھی بجلی پیداوار میں شامل کی گئی ہیں ۔

نوٹ3: صنعتوں کے لحاظ سے ویٹ جو اوپر ظاہر کیا گیا ہے وہ انفرادی صنعتوں کے ویٹ ہیں جو آئی آئی پی سے حاصل کئے گئے ہیں اور آئی سی آئی=100 کے ساتھ شامل کر کے متعین معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔

نوٹ4: مئی، 2018 کے عدد اشاریہ کا اجراء بروز پیر  2 جولائی 2018 کو عمل میں آئے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More