نئی دہلی،08۔مارچ ۔ صدر جمہوریہ جناب پرنب مکھرجی نے کہا ہے کہ مجموعی طور سے ترقی یافتہ سما ج میں جنسی تفریق کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ جناب مکھرجی آج راشٹرپتی بھون میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔
اس موقع پر جناب مکھرجی نے ناری شکتی پرسکار سے نوازی جانے والی خواتین اور تنظیموںکو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں اور تنظیموں نے نہ صرف یہ چیلنجوں کا سامنا کیا ہے بلکہ سماج کی ان تمناؤ ں کی تکمیل کے میدان میں خصوصی حیثیت حاصل کی ہے ۔ کامیابی کی ایسی ہر کہانے کے پس پردہ عہد بستگی اور سچی لگن کی ایک کہانی چھپی ہوتی ہے ۔
جناب مکھرجی نے کہا کہ سرکار کو خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم پر زبردست تشویش ہے ۔ یہ بات اپنے آپ میں بالکل ناقابل معافی ہے کہ ہندوستانی خواتین کو خود کو اتنا محفوظ نہیں محسوس کرپاتیں جتنا کہ انہیں ہونا چاہئے ۔جناب مکھرجی نے زور دے کر کہا کہ مجموعی طور سے ترقی یافتہ سماج میں جنسی تفریق کے لئے کوئی جگہ نہیں ہوتی ۔ اس سلسلے میں اسکولوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلبا اور بچوں کو حساس بنائے جانے سے خواتین کے تئیں احترام کا جذبہ پیدا ہوسکے گا۔ وزیر اعظم کے بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کیمپین سے اس سلسلے میں زبردست امیدیں وابستہ ہیں اور اس کی ہر طرف پذیرائی کی جارہی ہے ۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بچوں کی پیدائش میں گرتے جنسی تناسب کے جواب میں شروع کیا جانے والا یہ پروگرام ملک کے ہرحصے کی بچیوں کو حصول تعلیم کی ترغیب دینے کے لئے کیا گیا ہے ۔
9 comments