16.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مجموعی کیسوں کا4فیصد سے بھی کم ہونے کے ساتھ، ہندوستان کے ایکٹِو معاملات کی 3.78 لاکھ کی تعداد میں تخفیف کاسلسلہ جاری

Urdu News

نئی دہلی، ہندوستان کے مجموعی ایکٹو معاملات  میں  کمی کا جاری رجحان بدستور جاری ہے۔ ملک میں  ایکٹو کیسوں کی مجموعی تعداد  378909 ہے۔ مجموعی پازیٹو کیسوںمیں  ایکٹو کیسوں کا حصہ مزید کم ہوکر 3.89 فیصد ہوگیا ہے۔

یومیہ نئے معاملات سے زیادہ  روزانہ  کی ری کوری کے کیسوں  کی تعداد نے اس بات کو یقینی بنادیا ہے کہ ایکٹو مجموعی کیسوں میں  وسیع  پیمانے پر مجموعی تخفیف ہوئی ہے۔ گزشتہ 24  گھنٹوں کے دوران مجموعی ایکٹو معاملات  میں   4957  کیسوں کی مجموعی  تخفیف  ریکارڈ کی گئی ۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017SOQ.jpg

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں یومیہ نئے کیسوں کے مقابلے میں  روزانہ کی زیادہ ری کوری  کیسوں کی رپورٹ  ملی ہے۔ایک جانب گزشتہ 24  گھنٹوں کے دورا ن32080 افراد  پازیٹو پائے گئے تودوسری جانب اسی مدت کے دوران  36635 نئی ری کوری کے معاملات  رجسٹر کئے گئے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PV5N.jpg

ہندوستان میں  اب تک  مجموعی  ٹیسٹوں کی تعداد تقریباََ 15 کروڑ( 149836767 )ہوگئی ہے۔ ہرروز 10 لاکھ سے زیادہ افرادکا ٹسٹ  کرنے کے اپنے عہد کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1022712 سیمپل  اکھٹے کئے گئے ۔

ہندوستان کے ٹیسٹنگ کے بنیادی ڈھانچے میں ایک نمایاں استحکام آیا ہے  اور اب ملک بھر میں 2220 لیب موجود ہیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003RDF2.jpg

ہرروز10 لاکھ سے زیادہ ٹسٹ  کرنے کے اوسط  نے اس بات کو یقینی بنادیا ہے کہ  مجموعی  پوزیٹویٹی کی شرح  نچلی سطح پر برقرارہے اور اب اس میں مزید تخفیف کا سلسلہ جاری ہے۔

آج قومی پیمانے پر مجموعی پازیٹویٹی کی شرح 6.50  فیصد رہی۔یومیہ پازیٹویٹی کی شرح  صرف  3.14 فیصد ہے۔بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ میں لازمی طور پر کم پازیٹویٹی کی  شرح  کی راہ ہموار کی ہے ۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004QDTF.jpg

19 ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہفتہ وا ر پازیٹویٹی کی شرح  قومی اوسط کے مقابلے میں زیادہ رہی  ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005RB45.jpg

درج ذیل میں  وہ ریاستیں ہیں جن میں  ان کی متعلقہ پازیٹویٹی شرحوں کے ساتھ  اعلیٰ تر مجموعی ٹیسٹنگ  کے اعداد وشمار ہیں۔

اترپردیش میں سب سے زیادہ 2 کروڑ افراد کی ٹیسٹنگ کی جاچکی ہے۔ بہار ، تمل ناڈو ،کرناٹک ، مہاراشٹر اور آندھر ا پردیش وہ ریاستیں ہیں جن میں ہرایک ریاست میں مجموعی طورسے  ایک کرٰوڑ سے زیادہ کی تعداد میں  ٹیسٹنگ کی جاچکی ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006BYIF.jpg

ری کوری کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے اور یہ 94.66 فیصدہوگئی ہے۔ری کوری والے مجموعی  کیسوں کی تعداد آج 92  لاکھ (9215581) سے زیادہ ہوگئی ہے۔

نئے ری کور شدہ کیسوں میں سے 76.37 فیصد معاملا ت 10 ریاستو ں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔مہاراشٹر میں  ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد میں ری کوری کے معاملات سامنے آئے جو کہ 6365 ہے ، کیرالہ میں  گزشتہ 24  گھنٹوں کے دوران 4735  افراد نے ری کو ر کیا جبکہ دلی میں  3307 معاملات کی ری کوری کی رپورٹ حاصل ہوئی ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0078GZT.jpg

نئے معاملات میں سے 75.11 کیس  10 ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے رپورٹ کئے گئے ہیں۔

کیرالہ میں بدستور  یومیہ معاملات کی  سب سے زیادہ تعداد یعنی   5032 کیسز  کی رپورٹ ملی ۔اس کے بعد مہاراشٹر میں سب سے زیادہ نئے  کیس ہوئے جو کہ 4026  تھے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008QQWH.jpg

گزشتہ 24  گھنٹوں کے دوران 402 افراد  کے فوت ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔

نئی اموات میں سے 76.37  اموات  10 ریاستوں نیز مرکز کےزیر انتظام علاقوں سے رپورٹ کی گئیں۔ دلی میں  سب سے زیادہ  ( 57) اموات  ہوئیں۔ اس کے بعد  مہاراشٹر میں  53 اور مغربی بنگال میں  یومیہ  49 اموات   کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009M9WX.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More