17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

محترمہ مینکاگاندھی نے’’ ویب ونڈر وومین‘‘ کی عزت افزائی کی

Urdu News

نئی دہلی، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت  نے  ایسی خواتین  کی  غیر معمولی کامیابیوں کے اعتراف  کے لئے ، جو سوشل میڈیا کے ذریعے سماجی اصلاحات کی مہم چلارہی ہیں ، ’’ویب ونڈ ر وومین‘‘ تقریب کا انعقاد کیا۔ ایک جامع تحقیقی عمل کے بعد  منتخب کی گئی  30 ایسی خواتین کی آج نئی دلی میں  خواتین اور  بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر  محترمہ مینکا سنجے گاندھی نے  عزت افزائی کی۔

ٹوئیٹر انڈیا اور بریک تھرو انڈیا  کے اشتراک سے منعقد  اس تقریب کا مقصد  پوری دنیا میں  ایسی بھارتی خواتین  کے کارناموں کا اعتراف کرنا ہے ، جنہوں نے سماج میں تبدیلی لانے کی خاطر  مثبت مہم چلانے کے لئے سوشل میڈیا کی قوت کا استعمال کیا ہے۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ مینکا سنجے گاندھی  نے  کہا کہ  آن لائن خواتین ، اگرچہ بہت کم ہوں،  بہت قوت والی آواز رکھتی ہیں۔ ویب ونڈر وومین ایسی آوازوں کا اعتراف کرنے  ، ان کی عزت افزائی کرنے اور  حوصلہ افزائی کرنے  کی ایک مہم ہے،   جو  اپنی ہی  صلاحیت  سے  سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اثر انداز ہوئی ہیں۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر نے  10 ججوں کے ایک پینل کے ساتھ  ایسی 30 خواتین کا انتخاب کیا جنہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے سماج  پر مثبت اثر ڈالا ہے۔ ان خواتین کا انتخاب  میڈیا ، بیداری پیدا کرنے ، قانون  ، صحت ، حکومت ، خوراک ، ماحولیات ، ترقی ، کاروبار  اور  آرٹ  کے شعبوں سے وابستہ  مختلف زمروں  سے موصولہ  240  نامزدگیوں  سے کیا گیا ہے۔

 8 مارچ  کو  وزارت  ایسی  خواتین کی عزت افزائی کر تی  ہے،  جنہوں نے  سماج کے تئیں گراں قدر تعاون کیا ہے لیکن  جو ناری شکتی پروسکار سے  سرفراز نہیں ہوسکی ہیں، جو  صدر جمہوریہ راسٹرپتی بھون میں خواتین کو عطا کرتے ہیں۔ ان پروسکاروں کے ساتھ ساتھ وزارت نے  ایسی خواتین کے اعتراف کے لئے نیا نظام شروع کیا ہے جنہوں نے  روایتی حدود سے تجاوز کرتے ہوئے  غیر معمولی شعبوں میں نمایاں کارکردگی  کا مظاہرہ کیا ہے۔ 2018 میں وزارت نے ’’ فرسٹ لیڈیز ‘‘ کی پہل  شروع کی ہے ، جس کا مقصد  ایسی غیر معمولی خواتین  کی عزت افزائی کر نا ہے جنہوں نے اپنے اپنے  شعبوں میں  پہلا سنگ میل قائم کیا ہے۔ 2015 میں وزارت نے  فیس بک کے اشتراک سے  ایسی  100 خواتین  کا انتخاب کرنے  کا سلسلہ شروع کیا تھا جنہوں نے  عوامی کام  کے مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہو۔ ان خواتین  کی میزبانی  صدر جمہوریہ ہند  کی طرف سے کی گئی تھی،  ویب ونڈر وومین  کامیاب خواتین  کے اعتراف میں وزارت کی ایک اور پہل ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More