17 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

محترمہ مینکا سنجے گاندھی نئی دہلی میں 9 اکتوبر کو پارٹنر این جی اوکی پہلی کانفرنس کا افتتاح کریں گی

Ministry of Women and Child Development to celebrate the BBBP Week from 09th to 14th October
Urdu News

نئی دہلی 2017،9 اکتوبر 2017 کو نئی دہلی میں خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے ذریعہ پارٹنرز این جی او کی اب تک کی پہلی کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔اس کانفرنس کا موضوع ‘‘خواتین اور بچوں کے لئے پالیسیوں، اسکیموں اور پروگراموں کا نفاذ-چیلنجز اورمستقبل کی راہیں’’ ہے۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر محترمہ مینکا سنجے گاندھی کے ہاتھوں اس کا نفرنس کا افتتاح عمل میں آئے گا۔ اس موقع پر خواتین اور بچوں کی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر وریندر کمار بھی موجود رہیں گے۔ دن بھر چلنے والے اس کانفرنس کا مقصد ملک بھر کے پارٹنر این جی اوز کو خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کی متعدد اسکیموں کے نفاذ کے لئے حساس بنانا اور انہیں اپنے تجربات اور خیالات کو شیئر کرنے کے لئے موقع فراہم کرنا ہے۔ اس کانفرنس کے دوران  ملک  کے اندرزمینی سطح پر خواتین اور بچوں کی ترقی کے راستے میں درپیش مشکلات اور چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے ملک بھر سے 250 فلاحی تنظیموں (این جی او)اور ماہرین کو مدعو کیاگیا ہے۔

درج ذیل وسیع موضوعات پر اس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا:

  • خواتین کے خلاف تشدد-روک تھام اور انصاف تک رسائی کے لئے انہیں سہولت بہم پہنچانا۔
  • خواتین کے لئے قومی پالیسی-صنفی مساوات کے لئے پالیسی مداخلتیں۔
  • خواتین اور بچوں کی اسمگلنگ- ریاستی اداروں کا کردار۔
  • سائبر کرائم اور بچے- روک تھام اور نقصانات میں کمی لانا۔
  • جے جے ایکٹ کا نفاذ- چیلنجز اور بچوں کو قومی دھارے میں شامل کرنا۔

خواتین اوربچوں کے خلاف مظالم کی روک تھام کو یقینی بنانانیز خواتین اور بچوں کو خوشحال بنانا نہ صرف ایک دستوری ذمہ داری اورعہد ہے ، بلکہ ان کی فطری ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی یہ ضروری ہے۔خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے خواتین کے خلاف مظالم کی روک تھام اور انصاف تک ان کی رسائی کے لئے متعدد پروگرام بنائے ہیں۔ اسی طرح وزارت نے قانونی سطح پر اور تعاون فراہم کرنے والے ادارہ جاتی میکنزم بھی وضع کئے ہیں۔ اسی طرح خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے بچوں کی سلامتی اور تحفظ کے لئے  بھی متعدد اقدامات کئے ہیں۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت، خواتین اور بچوں کی ترقی کے شعبے میں فلاحی تنظیموں کو کام کرنے کے لئے نیز انہیں سہولت فراہم کرنے کے لئے قومی سطح پر متعدد این جی او کے ساتھ اشتراک قائم کررہی ہے۔ اس کانفرنس سے جو نتائج برآمد ہونے کی امید ہے وہ یہ ہے کہ اس کے ذریعے ملک کے اندر زمینی سطح پر درپیش مسائل اور رکاوٹوں کی نشاندہی کی جاسکے گی۔ اسی طرح خواتین اور بچوں کی ترقی کے لئے متعدد اسکیموں کے نفاذ کے لئے موثر پالیسی بنائی جائے گی۔ علاوہ ازیں خواتین کو بااختیار بنانے اور بچوں کی سلامتی اور تحفظ کے شعبے میں ان غیر سرکاری تنظیموں کی شراکت داری کو مزید بڑھایا جائے گا۔

Related posts

2 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More