نئی دہلی۔ خواتین اور اطفال کی ترقی کی وزارت عوامی تعاون اور بچوں کی ترقی کے قومی انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ ایک وسیع تربیتی پروگرام شروع کر رہی ہے تاکہ منتخب خواتین نمائندوں کو بااختیار بنایا جا سکے۔ صلاحیت میں اضافے سے متعلق پروگرام کا افتتاح خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر محترمہ مینکا سنجے گاندھی 27 نومبر 2017 کو خواتین اور ترقی اطفال کے وزیر مملکت ڈاکٹر ویریندر کمار کی موجودگی میں کریں گی۔ پروگرام کے اس اجلاس میں ملک کی تقریباً 500 منتخب خواتین نمائندے اور 200 ماسٹر ٹرینرز شرکت کریں گے۔