نئی دہلی۔؛ ملک کے آگینک سیکٹر میں خواتین انٹرپرینیور اور کسانوں کو فروغ دینے کی غرض سے وزارت برائے خواتین اور ترقی اطفال نئی دلی میں یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر تک ویمین آف انڈیا آرگینک فیسٹول کے تیسرے سالانہ ایڈیشن کا انعقاد کر رہی ہے۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر محترمہ مینکا سنجے گاندھی یکم اکتوبر کو دلی ہاٹ میں خواتین اور بچوں کی ترقی کے وزیر مملکت جناب ویریندر کمار کی موجودگی میں اس میلے کا افتتاح کریں گی۔
راجدھانی کے ثقافتی مرکز دلی ہاٹ میں کھانے، صحت، ذاتی دیکھ بھال، گھر کی بہتری، باورچی کھانے اور شمسی آرگینک مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔ اس نمائش میں ملک کے تقریباً 530 شرکا حصہ لیں گے۔