23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

محترمہ مینکا گاندھی آنگن واڑی کارکنوں کو آئی سی ڈی ایس اسکیم کے تحت نیشنل ایوارڈ سے نوازیں گی

Urdu News

نئی دہلی، خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ مینکا گاندھی، خواتین اور بچوں کی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر ویریندر کمار کی موجودگی میں نئی دہلی میں 7 جنوری 2019 کو  سال 2017-18کے لیے غیر معمولی حصولیابیوں کے لیے 97 آنگن واڑی کارکنوں کو نیشنل ایوارڈز سے نوازیں گی۔

حکومت ہند نے سال 2000-2001میں قومی اور ریاستی سطح پر آنگن واڑی کارکنوں کو انعامات سے نوازنے کے لیے ایک اسکیم تیار کی تھی۔ یہ ایوارڈ آئی سی ڈی ایس اسکیم کے تحت بچوں کی ترقی اور متعلقہ شعبوں میں مثالی خدمات کا اعتراف کرنے اور آنگن واڑی کارکنوں کو تحریک دینے کے لیے دیا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈ سالانہ دیئے جاتے ہیں۔ اس سال سے  قومی سطح کے  نقد انعام کو 25000 روپئے سے بڑھا کر 50000 روپئے کردیا گیا ہے۔

رہنما خطوط کے مطابق آنگن واڑی کارکنان کو  قومی سطح کے ایوارڈ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کی سطح پر ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں سے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ذریعے نامزد کئے گئے انعام یافتگان کو دیئے جاتے ہیں۔قومی سطح پر نامزد کئے جانے والے آنکن واڑی کارکنوں  کی تعداد ریاست / مرکز کے زیر انتظام خطے  کے سائز اور کام کرنے والے آئی سی ڈی ایس پروجیکٹوں پر منحصر ہے۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی تعداد بھی دوگنی کردی گئی ہے۔

ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں سے موصول ہونے والے نامزدگیوں کی جانچ کی جاتی ہے اور خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت  کے سکریٹری کی سربراہی میں قائم کی گئی ایک جانچ کمیٹی کے ذریعے ان کی سفارش کی جاتی ہے۔ انعام یافتگان کا انتخاب خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

قومی سطح کے ایوارڈ میں 50000 روپئے کا نقد اور ایک توصیف نامہ شامل ہوتا ہے۔ ریاستی سطح کے ایوارڈ میں 10000 روپئے کا نقد انعام اور ایک توصیف نامہ ہوتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More