15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

محترمہ نرملا سیتارمن نے خزانے اور کارپوریٹ اُمور کے مرکزی وزیر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا

Urdu News

نئی  دہلی۔ محترمہ نرملا سیتارمن نے آج یہاں خزانے اور کارپوریٹ اُمور کے مرکزی وزیر کی حیثیت سے عہدہ سنبھال لیا ہے۔ نارتھ بلاک کے دفتر میں خزانے اور کارپوریٹ اُمور کے نامزد وزیر مملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر ، خزانے کے سکریٹری جناب سبھاش چندر گرگ اور وزارت کے دیگر سکریٹریوں نے ان کا استقبال کیا۔ محترمہ سیتارمن پہلی خاتون ہیں جنہیں خزانے اور کارپوریٹ اُمور کے  کُل وقتی مرکزی وزیر کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ہے۔

چارج سنبھالنے کے بعد خزانے اور کارپوریٹ اُمور کی مرکزی وزیر کو خزانے اور کاپوریٹ اُمور کی وزارت کے مختلف محکموں کے سکریٹریوں نے اہم اقدامات اور پالیسی معاملات سے مطلع کیا اور دیگر معاملات کے علاوہ بھارتی معیشت  سے متعلق موجودہ معاملات اور آنے والے چیلنجوں  کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔

مختصر خاکہ

محترمہ نرملا سیتارمن 2017 سے مرکزی وزیر دفاع کے عہدے پر کام کررہی تھیں۔ وہ کرناٹک سے راجیہ سبھا کی موجودہ رکن پارلیمنٹ ہیں۔ 2014 میں انہیں آندھرا پردیش سے رکن پارلیمنٹ منتخب کیا گیا تھا ، انہوں نے خزانے اور کارپوریٹ اُمور کی وزارت میں وزیر مملکت کی حیثیت سے بھی  کام کیا ہے، بعد میں کامرس اور صنعت کی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) رہی ہیں۔

وزیر دفاع کے طور پر محترمہ سیتارمن  نے دفاعی سیکٹر کیلئے  خریداری سے متعلق  فیصلہ سازی کے  عمل کو  تیز تر کیا ہے۔ انہوں نے ملک کو درپیش  سیکورٹی سے متعلق مختلف چیلنجوں سے مؤثر طور پر نمٹنے کیلئے  ایک ایکشن پلان مرتب کرنے کی خاطر  دفاعی پلاننگ کمیٹی قائم کی۔

محترمہ سیتارمن  2008 میں بھارتیہ جنتا پارٹی  میں شامل ہوئی تھیں اور  2010 سے پارٹی کی قومی ترجمان کے طور پر  کام کرتی رہی ہیں۔

محترمہ سیتارمن 18 اگست 1959 کو تملناڈو کے مدورئی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے اپنا گریجویشن تروچراپلّی  کے سیتالکشمی راماسامی کالج سے مکمل کیا اور  ایم اے (معاشیات) کی ڈگری جواہر لال نہرو یونیورسٹی نئی دہلی سے حاصل کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More