نئی دہلی۔ محترمہ ہر سمرت بادل نےا ٓج فوڈ پروسیسنگ کمپنیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کیرالہ میں سیلاب سے متاثرین کے تعاون کےلیے راحتی کوششوں میں تعاون کریں۔ انہوں نے کمپنیوں سے کہا کہ اس نیک کام کےلیے پروسیسڈ فوڈ کی مصنوعات کاعارضی طور پر عطیہ کریں۔
نئی دلی میں جاری بیان میں محترمہ بادل نے کہاکہ کیرالہ میں شدید سیلاب کی وجہ سے ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں جنہیں پروسیسڈ فوڈ مصنوعات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعاون کرنے والی کمپنیاں مندرجہ ذیل افسران سے رابطہ کر سکتی ہیں، جنہیں وزارت نے تعاون کے لیے نامزد کیا ہے:
۱۔ جوائنٹ سکریٹری جناب پراگ گپتا (9650872875) اور
۲۔ ڈپٹی سکریٹری جناب اتیانند (9891614895)
محترمہ بادل نے کہا کہ ان کی درخواست پر آئی ٹی سی اور بریطانیہ کے ذریعہ بسکٹ کے تین لاکھ پیکیٹ پہلے ہی کیرالہ حکومت کے سپرد کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بسکٹ ترویندرم ، کوچی اور مالاپورم میں افسران کے سپرد کیے گئے تاکہ انہیں آگے متاثر ہ لوگوں میں تقسیم کیا جا سکے۔