17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

محترمہ ہرسمرت کور بادل نے پِریمبلور میں چھوٹی سائز کی پیاز

श्रीमती हरसिमरत कौर बादल ने पेरंबलूर में छोटे प्‍याजों के लिए साझा खाद्य प्रसंस्‍करण इनक्‍यूबेशन केंद्र का शुभारंभ किया
Urdu News

نئی دہلی، ۔خوراک ڈبہ بندی صنعتوں کی وزیر محترمہ ہرسمرت کور باد ل نے تمل ناڈو کے ضلع پِریمبلور میں،  موضع چیٹی کولم میں مشترکہ خوراک ڈبہ بندی اِنکیوبیشن مرکز برائے چھوٹی پیاز کا افتتاح یہاں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے کیا ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے محترمہ ہر سمرت کور بادل نے کہاکہ تمل ناڈو اور بطو ر خاص موضع چیٹی کولم کیلئے یہ ایک تاریخی اور مبارک موقع ہے۔ موصوفہ نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ پروسیسنگ ٹیکنالوجی(آئی  آئی ایف پی ٹی) ، تنجور کو،  2022 تک،  کاشتکاروں کی آمدنی دو گنا کرنےکے  کیلئے،  کئے جارہے اقدامات کے سلسلے میں اپنی جانب سے پہل قدمی کرنے کیلئے مبارکباد بھی پیش کی۔ وزیرموصوفہ نے کہا کہ ضلع پِریمبلور کے کاشتکار،8 ہزار ہیکٹیئر کے زیرِ کاشت رقبے میں سالانہ بنیادوں پر،  70 ہزار ٹن چھوٹی سائز کی پیاز پیدا کر رہے ہیں اور یہ تما م کام پیا ز کی کاشت میں درکار سازو سامان کی قیمت میں ہونے والے اضافے ، غیر یقینی موسمیاتی حالات ، مختلف بیماریوں کے پھوٹ پڑنے اور منڈی میں معقول قیمت نہ ملنے کے باوجود انجام دیا جا رہا ہے۔ پِریمبلور میں قائم کیا جانے والا یہ  چھوٹی سائز کی پیازوں کی ڈبہ بندی کا مرکزی ادارہ اس امر کو یقینی بنائے گا کہ اب چھوٹی قسم کی پیاز ، برباد نہ ہو۔ اس سے  کاشتکاروں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور صارفین کو چھوٹی سائز کی پیاز کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔ وزیر موصوفہ نے کہا کہ پیاز کی ڈبہ بندی کی اس ٹیکنالوجی کو بھارت کے تمام حصوں تک لے جایا جانا چاہئے۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ پروسیسنگ ٹیکنالوجی کے ڈائرکٹر جناب سی آنند راما کرشنن نے کہا کہ اس ادارے نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ہر سال ایک فصل کو لے گا اور اسی فصل کیلئے خورا ک ڈبہ بندی ٹیکنالوجی وضع کرے گا اور اس فصل سے متعلق دیگر بنیادی ڈھانچہ بھی فراہم کرے گا۔ اس سلسلے میں گزشتہ برس،  ’کیلے سے متعلق‘ مشن نافذ کیاگیا تھااور اس سال ’مشن پیاز ‘اپنایا گیا ہے۔ چھوٹی سائز کی پیاز کیلئے  مرکزی خوراک ڈبہ بندی مرکز واقع چیٹی کولم  ، ضلع  پِریمبلور ، اصل میں اس علاقے میں پیاز کے کاشتکاروں کی زندگی کو بہتر بنانے کے مشن اونین کا ایک حصہ ہے۔ یہ مرکز کاشتکار وں کو ان کی پیداوار کی قدروقیمت میں اضافے کے ذریعے اپنی آمدنی کو دوگنا کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ یہ مرکز چھوٹی سائز کی پیاز کو پروسیس کرے گا اور اس کی مدد سے چھوٹی سائز کی پیاز سے مختلف مصنوعات مثلا تازی چھوٹی پیاز، چھِلی ہوئی چھوٹی پیاز، پیاز کا پاؤڈر، پیاز کا پیسٹ، پیاز کے لچھے وغیرہ تیار کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی آئی ایف پی ٹی ناریل سے متعلق مشن پر بھی کام کر رہا ہے، جسے آئندہ برس عالمی یوم ناریل ( 2؍ستمبر 2018 کو شروع کیاجائے گا۔

پس منظر:

ضلع پِریمبلور میں 8 ہزار سے زائد آراضی کے رقبے پر چھوٹی سائز کی پیاز کی کاشت کی جاتی ہے اور ہر سال یہاں 65 ہزار سے لے کر 70 ہزار ٹن کے درمیان میں چھوٹی سائز کی پیاز پیدا کی جاتی ہے۔ اس پیاز کے رکھ رکھاؤ کے روایتی طریقوں اور ذخیرے کے قدیم طرز کی وجہ سے کاشتکاروں کو بڑی مقدار میں پیاز خراب ہو جانے سے خسارے کا سامنا ہوتا رہا ہے۔ اس خطے کے شراکت داروں نے اپنے خسارے کو کم سے کم کرنے کیلئے  ٹیکنالوجی تصفیہ یا ٹیکنالوجی کی مدد سے مسئلے کا حل نکالنے کی اپنی ضرورت کا اظہار کیا تھا۔ خصوصاً اس صورت میں جب پیداوار فاضل مقدار میں ہوتی ہے، تو یہ مسئلہ اور شدت اختیار کر لیتا ہے۔ حال ہی میں کاشتکاروں کی پروڈیوسر یونین کی تشکیل بھی عمل میں آئی ہے، جسے اس پہل قدمی میں شامل کیا جائے گا۔

آئی آئی ایف پی ٹی نے 3 مشینیں وضع کی ہیں۔

1-چھوٹی پیاز کا تنا اور جڑ کاٹنے والی ۔

2-چھوٹی پیاز کا چھلکا اتارنے والی۔

3-شمسی توانائی کی مدد سے چلنےو الی ذخیرہ اکائی برائے پیاز۔

یہ مرکز 4 ویلیو ایڈیڈ مصنوعات تیار کرے گا۔

1-پیاز کا پاؤڈر۔

2-پیاز کا پیسٹ۔

3-مخصوص طریقے سے پیک کی گئی بغیر چھلکے والی پیاز۔

4-پیاز کے لچھے۔

قدرو قیمت کے لحاظ سے بہتر بنائی گئی پیاز کے فوائد۔

1-ذخیرے کے دوران ہونے والے خسارے میں تخفیف۔

2-رکھ رکھاؤ میں آسانی۔

3-پیاز کی شیلف لائف  یعنی ثابت پیاز کو ذخیرے میں رکھنے کی مدت میں توسیع۔

4-آمدنی بڑھانے میں معاون۔

5-مقامی کاشتکاروں کیلئے زیادہ وسیع پیمانے پر منڈی پر احاطہ۔

6-مزید روزگار مواقع کی فراہمی۔

چھلی ہوئی  چھوٹی سائز کی پیاز، معقول ذخیرہ اور رکھا رکھاؤ کے باوجود غیر ڈبہ بند  شکل  میں صرف 15 دنوں تک ہی بلکہ اس سے بھی کم عرصے تک محفوظ رہ پاتی ہے۔ تاہم اس ویلیو ایڈیشن کے بعد پیاز کا پاؤڈر 6 مہینوں تک ، پیاز کا پیسٹ 5 مہینوں تک، چھلی ہوئی پیاز کو ہوا سے عاری پیکٹ میں پیک کرنے کی صورت میں ایک مہینے تک پیکٹ میں (ریفریجریشن کے تحت )، پیاز کے لچھوں کو 6 مہینے تک محفوظ رکھا جا سکے گا۔ اس طریقے سے پیاز کی شیلف لائف یعنی پیاز کی فصل تیار ہونے کے بعد اس کو محفوظ رکھنے کی مدت  میں اضافہ ہو جائے گااور کاشتکاروں کو اپنی پیدا وار کی بہتر قیمتیں حاصل ہو سکیں گی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More