15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

محترمہ ہر سمرت کور نے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ سے بات کی ; وزارت کی جانب سے ریاست کو ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی محترمہ بادل نے صنعتی رہنماؤں سے کیرالہ کے لوگوں کی مدد کی درخواست کی

Urdu News

نئی دلّی: خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت کی مرکزی وزیر نے گزشتہ شا م کو صنعتی رہنماؤں سے ملاقات کی تاکہ کیرالہ کے لوگوں کی مدد کی فراہمی کی حکمت عملی تیار کی جا سکے ۔ اس میٹنگ میں مختلف کمپنیوں مثلاً آئی ٹی سی ، کوکا کولہ ، پیپسی، ہندوستان یونی لیور ، ڈابر ، ایم ٹی آر ، نیسلے ، بریٹانیا ، میری کومونگ وغیرہ کے نمائندگان شامل تھے ۔ وزیر موصوفہ نے کہا کہ ’’ یہ وقت ہے کہ کیرالہ کے لوگوں کی مدد کے لئے مل جل کر کام کیا جائے نہ کہ انفرادی کوششوں کے ذریعے الگ الگ اس کام کو انجام دیا جائے ۔ ‘‘ محترمہ بادل نے کہا کہ ان کی وزارت ان لوگوں کی ضروریات کے بارے میں جاننے کے لئے لگا تار ریاستی حکومت اور ضلع افسران کے ساتھ تعلق بنائے ہوئے ہے ۔
محترمہ بادل نے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ جناب پنارائی وجیئن سے بات چیت میں اس تباہی پرگہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور ریاستی حکومت کو خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت کی جانب سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے ۔ وزیر موصوفہ نے جناب وجیئن سے فوری ضرورت کے سامان کے بارے میں معلوم کیا، جس کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے مطلع کیا کہ امدادی کیمپوں میں لاکھوں بچوں کو بے بی فوڈ کی سخت ضرورت ہے ۔ وزیر موصوفہ نے خوراک کی ڈبہ بندی کی کمپنیوں کو اس امر سے آگاہ کر دیا ہے ۔
یہ میٹنگ کیرالہ کے لوگوں کی مدد کے لئے 19 اگست ، 2018 کو محترمہ بادل کے ذریعے ملک بھر کے لوگوں سے کی گئی اپیل کے جواب میں منعقد کی گئی تھی ، جس کے نتیجے میں کمپنیوں نے خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت کو متاثرہ آبادی کے لئے ہر ممکن مدد کا حلف لیا ۔چند کمپنیوں نے یا تو پہلے ہی عطیہ روانہ کر دیا ہے یا دو دن کے اندر ارسال کرنے کا عہد کیا ہے وہ درج ذیل ہیں :کوک : 1.4 لاکھ لیٹر پیک شدہ پینے کا پانی پہلے ہی فراہم کرادیا گیا ہے ۔ ایک لاکھ لیٹر پیک شدہ پینے کا پانی بشمول 20ہزار بوتل آئندہدو روز میں پہنچا دیا جائے گا ۔ بریٹانیا : 2.10لاکھ بسکٹ کے پیکٹ ( 6.5 ٹن ) پہلے ہی کوچی پہنچائے جا چکے ہیں ۔ 1.25 لاکھ پیکٹ مالا پورم اور ویناڈ پہنچائے جا چکے ہیں ۔ 3 ہزاربن اور دس ہزار بسکٹ کے پیکٹ مدورائی سے فراہم کرائے جائیں گے ۔ بیکانیر والا : سی آئی آئی کے تال میل سے ایک ملین ٹن نمکین ( ایک لاکھ پیکٹ ) پہنچائے گئے ۔ایم ٹی آر فوڈس پرائیویٹ لمیٹیڈ : ویناڈ سے 35 ہزار فوری طور پرکھائے جانے کے قابل پیکٹ پہنچائے گئے ۔ نیسلے : 90 ہزار پیکٹ میگی ، دو لاکھ پیکٹ منچ ، 1100 پیکٹ کافی ، 2500 یو ایچ ٹی دودھ کے ساتھ 30 ہزار پیکٹ ریڈی ٹو ڈرنک مائیلو پیک آف سیریگو پہنچایا جائے گا۔ ڈابر : 30 ہزار سے 40 ہزار لیٹر ٹیٹرا پیک جوس اور 10 ہزار ٹیوب اوڈو موس ۔ پیپسی کولہ : 6.78 لاکھ لیٹر پیک شدہ پینے کا پانی ، 10 ہزار کلو گرام کوئیکر اوٹ ۔ جی ایس کے : 10 لاکھ روپئے کے بقدر امددی سامان ، دس لاکھ ہارلکس کے پیکٹ اور دس لاکھ کروسن ٹیبلٹ پہنچائی جائیں گی ۔بیگریس انڈیا لمیٹیڈ : دس ہزار پیکٹ اوٹس ( دو ایم ٹی ) پہنچائی جائے گی ۔ آئی ٹی سی : 3.30 لاکھ بسکٹ کے پیکٹ ، دو ہزار بوتل سیولون ، تین ہزار پیکٹ ڈیری وہائٹنر ، نو ہزار پیکٹ لکویڈ ہینڈ واش اور سات ہزار صابن ۔پرنارڈ ریکارڈ اینڈ کارگل : امول کے تال میل کے ساتھ دودھ کے پاؤڈر اور بے بے فوڈ کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ ماریکو :30 ایم ٹی اوٹ کی سپلائی کی یقین دہانی ۔ مونڈیلز انڈیا فوڈ لمیٹیڈ : وزیر اعلیٰ کے امدادی فنڈ میں دس لاکھ روپئے کا نقد عطیہ ۔ ہندوستان یونی لیور : 9500 کیس نمک ، 29 ہزار کیس گیہوں کی مصنوعات ، ایک ہزار کیچپ کے کیس ، مکس مسالہ کے 250 کیس اور دیگر ساز و سامان کیرالہ بھر کو فراہم کرایا گیا ۔
مرکزی وزیر موصوفہ نے جناب اتیانند ، ڈپٹی سیکریٹری ( 8800455805 )کوان کوششوں میں صنعتوں کے ساتھ تا ل میلقائم کرنے اور انہیں عطیات کے لئے راغب کرنے کے لئے نامزد کیا ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More