19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

محنت کے وزیر نے ممبئی آتشزدگی حادثے میں مرنےو الوں کے قریبی رشتےداروں کے لئے معاوضے کااعلان کیا

Urdu News

نئی دہلی، محنت اور روزگار کے مرکزی وزیرمملکت (آزادانہ چارج) جناب سنشوش کمارگنگوار نے ممبئی میں ای ایس آئی سی ہسپتال میں آگ لگنے کے واقعہ میں مرنے والوں کے قریبی رشتے داروں کے لئے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مرنے والے ہر شخص کے کنبے کو دس لاکھ روپے دیئے جائیں گے جبکہ شدید زخمی کو دو لاکھ روپے اور معمولی زخمی شخص کو ایک لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

وزیرموصوف نے بتایا کہ اس حادثے کے اسباب کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ جبکہ ابتدائی اطلاع کے مطابق ہسپتال کے گراؤنڈ فلور پر پڑے ہوئے عمارت کے سامان میں آگ لگنے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ۔یہ سامان عمارت کے مرمت کے کام کے لئے ہسپتال لایا گیا تھا۔ دم گھٹنے کی وجہ سے آٹھ افراد کی موت ہوئی۔جبکہ اس حادثے میں 158افراد زخمی ہوئے ہیں۔جن میں سے 57 کو اب ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ہسپتال میں داخل مریضوں اور ان کے اٹنڈینٹس کو بچا لیاگیا ہے اور آگ بجھانے والے عملے، ڈاکٹروں اور ہسپتال کے عملے کی مدد سے انہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ریشما ورما کو بھی قریب کے ہسپتال میں لے جایا گیاہے کیونکہ وہ داخل مریضوں کو بچانے کے دوران  دم گھٹنے کی وجہ سے بے ہوش ہوگئی تھیں۔ تفصیلات کا انتظار ہے۔

محنت کےو زیر نے دہلی میں محنت کی وزارت اور ای ایس آئی سی کے افسروں کے ساتھ میٹنگ کی اور مرنے والوں کے رشتوں داروں اور زخمی افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔دہلی کے ای ایس آئی سی کے ڈاکٹروں کی ٹیم کو بھی اس مقصد کے لئے ممبئی بھیجا گیا ہے۔

جناب سنتوش کمار نے محنت اور روزگار کے سیکریٹری اور ای ایس آئی سی کے ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ آج شام ہسپتال کا دورہ کرنے والے ہے تاکہ راحت کے کام کی نگرانی کی جاسکے اور زخمی افراد کے علاوہ مرنے والے افراد کے کنبوں سے ملاقات کی جاسکے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More