15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

محکمۂ انکم ٹیکس نے آپریشن کلین منی کے دوسرے مرحلے میں بہت زیادہ نقدی جمع کرانے کے مزید معاملات درج کرائے

Urdu News

نئی دہلی، ؍جولائی ؍ محکمۂ انکم ٹیکس(آئی تی ڈی) نے، اسٹیٹمنٹ آف فائننشیئل ٹرانزیکشن(ایس ایف ٹی) کےتحت موصولہ معلومات کا استعمال کرکے‘‘آپریشن کلین منی’’ (او سی ایم) کے دوسرے مرحلے میں 5.56 لاکھ نئے افراد کی شناخت کی ہے۔ یہ وہ افراد ہین، جن کی ٹیکس پروفائلز، نوٹ بندی کےدوران ان کے ذریعہ جمع کی گئی نقد رقم کے برخلاف ہین یا میل نہیں کھاتیں۔ اس کےعلاوہ، او سی ایم کے پہلے مرحلے کے دوران 1.04ایسے افراد کی شناخت ہوئی ہے، جنہوں نے اپنے تمام بینک کھاتوں کی جانکاری نہیں دی ہے۔ پہلے مرحلے میں 17.92لاکھ افراد ایسے تھے، جنہوں نے ای ویریفکیشن کیلئے بہت بڑی تعداد میں رقم جمع کرائی، جن میں سے 9.72 لاکھ افراد نے آن لائن رقوم جمع کرائیں۔شناخت شدہ معاملات اور کھاتوں سے متعلق  یہ معلومات، پین(پی اے این) رکھنےوالے کی ای-فائلنگ ونڈو کےپورٹل(https://www.cleanmoney.gov.in)پردستیاب ہیں۔ پین ہولڈرپورٹل کےسیکشن کمپلائنس کےتحت  لنک‘‘ کیش ٹرانزیکشن2016’’ پر دیکھ سکتے ہیں۔

انکم ٹیکس دہنگان اس سے متعلق اپنی وضاحت انکم ٹیکس محکمہ جائےبغیر آن لائن جمع کر اسکتے ہیں۔ تمام شناخت شدہ افراد کو ای-میل اور ایس ایم ایس کےذریعہ بھی وضاحت اورجواب جمع کرانے کیلئے مطلع کیاجائےگا۔ درج ذیل معلومات، رضاکارانہ طورپر جواب دینے کیلئے فراہم کی گئی ہے۔2لاکھ یا اس سے زیادہ کی رقم بینک کھاتوں میں جمع کرانے سے متعلق تفصیلات انکم ٹیکس محکمے(آئی ٹی آر)کودینا ضروری ہے۔ یہ جانکاری ، محکمۂ انکم ٹیکس کے پاس موجود معلومات سے ملائی جائےگی۔ ٹیکس دہندہ کو آئی ٹی آر کو یقین دلانا ہوگا کہ نوٹ بندی کےدوران بینک کھاتوں میں جمع کرائی گئی رقم محکمے نے تسلیم کر لی ہے اور جب آمدنی کا حساب کتاب ہوگا، تو جورقم جمع کرائی گئی ہے اس پر ٹیکس ادا کیاجائےگا۔

اس طرح، مذکورہ عرصےکےدوران جمع کرائی گئی نقدی کو مکمل طورپراورسچائی کےساتھ انکم ٹیکس محکمے کےسامنے ظاہر کرنا ہوگا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More