17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

محکمۂ تجارت قومی لاجسٹکس پورٹل وضع کر رہا ہے

Urdu News

نئی دہلی: تجارت اور صنعت کی وزارت کے ذریعے  ایک قومی لاجسٹکس پورٹل وضع کیا جا رہا ہے تاکہ بین الاقوامی اور گھریلو منڈیوں میں تجارتی  امور کو  سہل بنایا جا سکے ۔  یہ پورٹل  ایگزم  ، گھریلو تجارت کے تمام  شراکت داروں کو مربوط کر دے گا اور   اس سلسلے میں تمام نقل و حمل اور تجارتی سرگرمیاں ایک واحد پلیٹ فارم کے تحت آ جائیں گی ۔

           اس سال کی بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ نے اعلان کیا تھا کہ محکمہ تجارت ایک ایسا پورٹل وضع کرے گا  ، جو تجارت کے لئے  واحد کھڑکی آن لائن مارکٹ  پلیس کے طور پر کام کرے گا اور  کاروبار  کو مربوط کرکے   مواقع فراہم کرے گا  اور مختلف وزارتوں ، محکموں اور نجی شعبے کے شراکت داروں    مثلاً تاجروں ، مینو فیکچرر حضرات   لاجسٹکس خدمات فراہم کرانے والوں ، بنیادی ڈھانچہ  فراہم کرانے والوں ، مالی خدمات ، سرکاری محکموں  اور گروپوں  اور ایسوسی ایشنوں    کو  ایک پلیٹ فارم پر لائے گا ۔

          بھارت کا لاجسٹکس شعبہ   ایک از حد   منتشر  شعبہ ہے اور مقصد یہ ہے کہ  موجودہ لاجسٹکس لاگت کو  ، جو مجموعی گھریلو پیداوار کی 14     فی صد ہے ، 2022 ء تک گھٹا کر 10 فی صد تک لایا جائے ۔ واضح رہے کہ بھارت کا لاجسٹکس شعبہ  از حد  دقیق اور پیچیدہ ہے اور اس میں 20 سے زائد سرکاری ایجنسیاں ، 40 سے زیادہ شراکت دار سرکاری ایجنسیاں ، 37 برآمداتی فروغ کونسلیں  ،  500 اسناد بندی کے ادارے  ، 1000 اشیاء ، 160 بلین مارکیٹ سائز شامل ہیں ۔  اس کے تحت  12 ملین روز گار بھی شامل ہیں ۔  200 جہاز رانی ایجنسیاں ، 36 لاجسٹکس خدمات  ، 129 آئی سی ڈی  ، 168 سی ایف ایس   ، 50 آئی ٹی ایکو سسٹم اور بینک و بیمہ ایجنسیاں   بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ ، 81 حکام   اور 500 اسناد ایگزم کے لئے درکار ہیں ۔

          18-2017 ء کے اقتصادی جائزے کے مطابق بھارت کا لاجسٹکس شعبہ  22 ملین سے زائد افراد کو روزی روٹی کی سہولت فراہم کرتا ہے اور اس شعبے کی اصلاح کا مقصد یہ ہو گا  کہ  بالواسطہ لاجسٹکس کی لاگت میں    10 فی صد کی تخفیف  واقع ہو گی   ، جس کے نتیجے میں برآمدات میں 5 سے 8 فی صد کا اضافہ رونما ہو گا ۔ اس کے علاوہ ، سروے کے تخمینوں کے مطابق  بھارتی لاجسٹکس منڈی کی قدر و قیمت آئندہ دو برسوں میں   فی الحال کی 160 بلین امریکی ڈالر  کی مالیت کے مقابلے میں تقریباً 215 بلین امریکی ڈالر کے بقدر تک پہنچ جائے گی ۔

          یہ پورٹل  مرحلہ وار طریقے سے نافذ کیا جائے گا اور تجارتی مسابقت  میں اضافے   ، روز گار کی فراہمی ، عالمی منڈی میں  بھارت کی  کارکردگی کو فروغ دینے  کے سلسلے میں حکومت ہند کی عہد بستگی کی تکمیل کرے گا اور  بھارت کے لئے  ایک لاجسٹکس مرکز  بننے کا   راستہ ہموار کرے گا ۔

Click here for graphics of logistics e-Marketplace

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More