17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

محکمہ انکم ٹیکس نے دلّی میں ایک ممتاز تجارتی گروپ کی تلاشی لی

Urdu News

نئی دلّی، محکمہ انکم ٹیکس نے دلّی میں ایک ممتاز تجارتی گروپ کی انکم ٹیکس اور منی لانڈرنگ کے معاملے میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔ مذکورہ گروپ متعدد ای۔ گورننس پروجیکٹوں اور مالی خدمات میں ملوث رہا ہے۔

تلاشی اور ضبطی کے سلسلے میں یہ کار روائی بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری،حوالہ لین دین اور  ٹیکس دہندگان کے گروپ کے ذریعہ متعدد منی لانڈرنگ  کے معاملات کا پردہ فاش کرنے کی غرض سے کیا گیا تھا۔ اس گروپ نے بغیر حساب و کتاب کی اس دولت کے لئے دلّی / کولکاتہ میں فرضی کمپنیاں قائم کر رکھی ہیں۔

اس سے قبل محکمے نے کھاد کی پیداوار سے متعلق اداروں سے متعلق تلاشی ایکشن کا اہتمام کیا تھا۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ کمیشن کی بڑی رقم دوبئی میں دوبئی کے بنیادی آپریٹر کے ذریعہ جمع کی جا رہی تھی جو کہ وی وی آئی پی چاپر گھوٹالے میں بھی ماخود ہے۔ اس کمیشن کا ایک حصہ دلّی  کے ایک کے بنیادی گروپ کے ذریعہ واپس بھارت پہنچا دیا جاتا تھا۔

بنیادی تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ اندراجات اور حوالہ لین دین کی رقم ایک ہزار کروڑ سے زائد ہو سکتی ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More