26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

محکمہ برائے امورِصارفین کےذریعہ ملک بھر میں کامیابی کے ساتھ سوؤچھتا پکھواڑہ منایا گیا

Swachhta Pakhwada successfully celebrated across the country by the Department of Consumer Affairs
Urdu News

نئی دہلی،؍مئی ، صارفین کے امور، غذا اور سرکاری تقسیم کی وزارت کے محکمہ برائے امورصارفین نے 16؍تا 31مئی 2017 کے دوران ملک بھر میں سوؤچھتا پکھواڑہ منایا۔ صارفین کے امور کے سکریٹری جناب  جگدیش  پرساد مینا نے سوؤچھتا پکھواڑہ کے کامیاب افتتاح پر میڈیا کو جانکاری دی۔ انہوں نے مزید اطلاع دی کہ صارفین آج نئی دہلی میں سوؤچھتا مشن میں کلیدی رول ادا کر سکتے ہیں۔

سوؤچھتا پکھواڑہ کا آغاز حلف برداری کی تقریب کےساتھ ہوا، جس میں محکمہ امورصارفین کے افسران اور کارکنان نے شرکت کی، محکمہ امورصارفین کےذریعہ منائے جانے والے سوؤچھتا پکھواڑہ کا مقصد صارفین پر توجہ مرکوز کر کے ملک بھر میں سوؤچھتا سے متعلق بیداری پھیلانا اور اس کو نافذ کرنا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بتلانا کہ صارفین صفائی ستھرائی سے متعلق اقدامات میں قائدانہ رول ادا کرسکتے ہیں۔ اس کیلئے متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ ان سرگرمیوں میں نکڑ ناٹک، نعرے لکھنے کا مقابلہ، پوسٹرسازی کے مقابلے، مضمون نویسی مقابلہ، کام کی جگہ کی صفائی ستھرائی اور دفتر کے احاطے میں پڑےپرانے کباڑاورغیر ضروری سامانوں کو ہٹانے کیلئے خصوصی مہم جیسے امور شامل ہیں۔ امورصارفین کے محکمہ نے اپنے اسٹاف ممبران کے ذریعہ متعدد مقامات بشمول کرشی بھون اور آئی این اے مارکیٹ میں نکڑ ناٹک پیش کیا۔ ملک بھر میں دوردرشن، لوک سبھا ٹی وی، آل انڈیا ریڈیو اور نجی ایف ایم چینلوں کے ذریعہ صارفین کو جاگوگراہک جاگو مہم کے تحت ملک کو صاف ستھرا رکھنے سے متعلق ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔

امورصارفین کے سکریٹری نےمزید اطلاع دی کہ محکمۂ امورصارفین کے معاون اور خودمختار ادارے مثلاً بیوروآف انڈین اسٹینڈرس (بی آئی ایس) اور نیشنل ٹیسٹ ہاؤس(این ٹی ایچ) بھی آس پاس کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور روزمرہ کی زندگی میں سوؤچھتا کی اہمیت پر زور دینے سے متعلق بیداری پھیلانے کیلئے متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔ بیوروآف انڈین اسٹینڈرس(بی آئی ایس) نے ملک بھر میں اپنے شاخ دفاتر کے ذریعہ صفائی ستھرائی سے متعلق بیداری پروگرام کے دوران علاقے کے اسکول کے طلباء کو مقامی زبان میں ٹھوس فضلات کے نپٹارے، حیاتیاتی اعتبارسےمٹی میں مل جانےوالے اور حیاتیاتی اعتبارسے مٹی میں نہ ملنے والے فضلات کیلئے کوڑادان کا استعمال اور حیاتیاتی اعتبارسے مٹی میں ملنے والے فصلات سے کھاد تیار کرنے سے متعلق جانکاری دی گئی۔ اس دوران بی آئی ایس کےذریعہ تیار کردہ ہندوستانی معیارات پر مبنی گلیوں میں پھیری لگا کر غذائی اشیاء فروخت کرنے والے افراد سے متعلق 8منٹ کی ایک فلم کی بھی نمائش کی گئی تاکہ اسکول کے طلباء حفظانِ صحت کے حالات سے با خبر ہو سکیں۔

اسی طرح نیشنل ٹیسٹ ہاؤس (این ٹی ایچ) نے کولکاتہ، ممبئی، چنئی، غازی آباد، جےپوراورگوہاٹی میں واقع اپنے علاقائی مراکز کے ذریعہ طلباء اور دیہی  باشندوں کےدرمیان صفائی سے متعلق بیداری پھیلانے کیلئے اسکولوں، گاؤں اورتعلیمی اداروں کا بخوبی استعمال کیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More