16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

محکمہ برائے امور صارفین نئے بی آئی ایس ایکٹ 2016 کے تحت ہال مارکنگ کے قواعد و ضوابط لانے پر کام کررہا ہے:رام ولاس پاسوان

Department of Consumer Affairs working on bringing Hallmarking regulations under the new BIS Act 2016 Shri Ram Vilas Paswan
Urdu News

نئی دہلی؍ صارفین کے امور، غذا اور سرکاری تقسیم کے مرکزی وزیر جناب رام  ولاس پاسوان نے کہا ہے کہ محکمہ برائے امور صارفین نئے بی آئی ایس ایکٹ 2016 کے تحت ہال مارکنگ کے قواعد و ضوابط لانے پر کام کررہا ہے۔ جناب پاسوان نے ہال مارکنگ کے تحت 18،14 اور 22 قیراط کے صرف تین زمروں کے حامل سونے کے زیورات کے معیارات پر نظرثانی کی تعریف کی۔ جناب رام ولاس پاسوان نے یہ بات آج نئی دہلی میں 48ویں معیارات کے عالمی دن کے موقع پر بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) کے ذریعے ‘‘معیارات شہروں کو زیادہ اسمارٹ بناتے ہیں’’ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار کو افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ جناب پاسوان نے صارفین کے تحفظ پر خصوصی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کے تحفظ کے لیے نئے ضوابط اور بی آئی ایس ایکٹ سے صارفین کے تحفظ میں اضافہ ہوگا۔

جناب رام ولاس پاسوان نے اسمارٹ شہروں کے لئے یکساں، محفوظ اور لچکدار آئی سی ٹی بیک بون سے متعلق قبل از معیارات رپورٹ کو جاری کیا۔ جناب پاسوان نے کہا کہ ایک اسمارٹ شہر کی تعمیر بے حد مشکل کام ہے۔ اس کے اپنے چیلنجز ہیں، لہٰذا معیارات کے ذریعے ہی صرف اس کا م کو آسان بنایا جاسکتا ہے۔ قومی معیارات اسمارٹ شہروں کے کام کو زیادہ محفوظ اور آسان بناتے ہیں۔ علاوہ ازیں یہ شہری زندگی کے تمام پہلوؤں کے لیے اہم رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ اس میں کم توانائی خرچ کرنے والی عمارتیں، بہترین نقل و حمل، فضلات کا بہتر بندوبست اور پائیدار معاشرے کی تعمیر جیسے تمام امور شامل ہیں۔

امور صارفین ، غذا اور سرکاری تقسیم کے وزیر مملکت جناب سی آر چودھری نے بین الاقوامی شراکت و تعاون کے لیے معیارات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ معیارات آج کے زمانے کے متعدد عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے عملی حل فراہم کرتے ہیں۔اس میں وسائل کے بندوبست سے لے کر زندگی کے تحفظ اور معیار کو بہتر بنانا بھی شامل ہے۔ جناب چودھری نے تجارت کو آسانی بہم پہنچانے کے لئے یکساں معیارات تیار کرنے کے لئے معیارات سے متعلق علاقائی کام میں بی آئی ایس کی فعال شرکت کی تعریف کی۔

اس سے قبل صارفین کے امور کے محکمہ کے سیکریٹری جناب اویناش کے شریواستو نے اپنے کلیدی خطبے میں بدلتے منظر نامے اور بیورو آف اسٹینڈرڈ کے کردار پر زور دیا ہے۔ قومی اور بین الاقوامی امور میں بی آئی ایس اہم رول ادا کررہا ہے۔ اس سال کے معیارات کے عالمی دن کے موضوع ‘‘معیارات شہروں کو زیادہ اسمارٹ بناتے ہیں’’ کا انتخاب مشترکہ طورپر انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار اسٹینڈرڈائزیشن (آئی ایس او) انٹرنیشنل الیکٹرو ٹیکنکل کمیشن(آئی ای سی) اور انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین(آئی ٹی یو) نے کیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More