نئی دہلی، زراعت، کوآپریشن اور کسانوں کی بہبود کے محکمے نے مختلف باغبانی فصلوں کے رقبے اور پیداوار کے لئے دوسرا پیشگی تخمینہ(2018-19)جاری کردیا ہے۔ یہ اطلاع مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور وسیلہ ایجنسیوں سے موصولہ معلومات کے مطابق دی جارہی ہے۔
خصوصیات
- ملک کی کل باغبانی پیداوار کا تخمینہ314.87 ملین ٹن ہے جو کہ 2017-18 میں باغبانی پیداوار کے مقابلے میں 1.01فیصد زیادہ ہے۔
کل باغبانی |
2017-18 |
2018-19 (دوسرا پیشگی تخمینہ) |
رقبہ (ملین ہیکیٹر) |
25.43 |
25.61 |
پیداوار (ملین ٹن) |
300.64 |
314.87 |
- گزشتہ سال کے مقابلے میں پھلوں کی پیداوار کا تخمینہ 97.36 ملین ٹن کے مقابلے میں 97.38 ملین ٹن ہے۔
- سبزیوں کی پیداوار کاتخمینہ تقریباً 187.36 ملین ٹن ہے جو کہ 2017-18 کی پیداوار سے 1.61 زیادہ ہے۔
- پیاز کی پیداوار کاتخمینہ تقریباً 23.28 ملین ٹن ہے جو کہ سال 2017-18 میں پیداوار سے تھوڑا سا زیادہ فیصد ہے۔
- آلو کی پیداوار کا تخمینہ تقریباً 52.96 ملین ٹن ہے جو کہ سال 2017-18 کی پیداوار کے مقابلے میں 3.2 فیصد زیادہ ہے۔
- ٹماٹر کی پیداوار تقریباً 19.66 ملین ٹن ہونے کاامکان ہے جو کہ سال 2017-18 کے مقابلے میں 0.5 فیصد کم ہے۔
- مسالوں کی پیداوار کاتخمینہ تقریباً 8.61 ملین ٹن ہے جو کہ سال 2017-18 کے مقابلے میں 6.01 فیصد زیادہ ہے۔