نئی دہلی،؍جون،اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب مختار عباس نقوی نے آج کہا ہے کہ یوگا کا دن بین الاقوامی صحت کانفرنس میں تبدیل ہوگیا۔ یہ بھارت کی ہزاروں سال پرانی روایت کو ظاہر کرتا ہے۔ جناب مختار عباس نقوی نے بھی یوگا کے بین الاقوامی دن کے پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے نوئیڈا کے سینٹرل پارک، سیکٹر-50 میں اس پروگرام میں شرکت کی۔ جناب نقوی نے کہا کہ یوگا جو ہزاروں سال پرانی ہندوستانی صحت کی رویت ہے، اچھی صحت کیلئے ایک سونے کی کنجی ہے۔
جناب نقوی نے کہا کہ یوگا کو پوری دنیا میں تسلیم کیا گیا ہے۔ ہندوستان کی ہزاروں سال پرانی ثقافت یوگا نے پوری دنیا کیلئے صحت کے وسیلے کو ثابت کیا ہے۔ یوگا کا دن بین الاقوامی صحت میں تبدیل ہو گیا ہے۔ یوگا کو دنیا بھر کے عوام کے طرز زندگی کا ایک حصہ بنانے کیلئے وزیراعظم جناب نریندر مودی کو مبارک باد یتے ہوئے جناب نقوی نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی ہندوستان کو ترقی یافتہ کے ساتھ ساتھ صحت مند بنانے کا عہد کئے ہوئے ہیں۔ وہ پوری دنیا میں صفائی ستھرائی کے معاملے میں ہندوستان کو ایک مثالی ملک بنانا چاہتے ہیں۔
جناب نقوی نے کہا کہ وہ خود پچھلے کئی سالوں سے یوگا کی پریکٹس کررہے ہیں۔ جناب نقوی نے کہا کہ یوگا کی آج زیادہ اہمیت ہے کیونکہ انسانی دماغ اور جسم دونوں آلودگی اور تناؤ سے متاثر ہے۔ جناب نقوی نے کہا کہ یوگا اچھی صحت کیلئے شہری کنجی ہے اور اچھی صحت اصل دولت ہے۔ یوگا محض ایک مشق نہیں ہے بلکہ یہ صحت سائنس ہے۔
یوگا ہمارے جسم کے ساتھ ساتھ ہمارے ذہن کو توانائی فراہم کرتا ہے۔ یہ ہماری طرز زندگی میں ایک توازن بنائے رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ یوگا کا مقصد متضاد جذبات کو پرسکون کرتا ہے۔ یوگا نہ صرف طرززندگی میں مثبت تبدیلی لاتا ہےبلکہ یہ صحت کی سطح میں اضافہ بھی کرتا ہے۔ جناب نقوی نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی کوششوں سے 40 اسلامی ملکوں سمیت 175 ملکوں نے 21 جون کو یوگا کا بین الاقوامی دن قرار دینے کیلئے اقوام متحدہ میں ایک قرار داد کی مشترکہ طور پر حمایت کی۔