19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مختار عباس نقوی 25 اگست 2019 کو جے پور‘‘ ہنر ہاٹ ’’ کا افتتاح کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، اگلا‘‘ہنر ہاٹ ’’ جو کہ ماہر کاریگروں اور دست کاروں کے ہاتھ سے تیار دیسی مصنوعات  کا معتبر برانڈ ثابت ہوا ہے، اس کا انعقاد کل یعنی 24 اگست سے جے پور میں کیا جائے گا۔ یہ حکومت کا پہلا ہنر ہاٹ ہوگا۔ اس سے پہلے پچھلے تین سالوں میں درجنوں ‘‘ہنر ہاٹ ’’ کےذریعے لاکھوں کاریگروں اور دست کاروں کو روزگار اور روزگار کے مواقع فراہم کئے جا چکے ہیں۔

راجستھان کے وزیراعلیٰ جناب اشوک گہلوت اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی کے ہمراہ اس ‘‘ہنر ہاٹ ’’کا رسمی طور پر افتتاح کریں گے۔ اس ‘‘ہنر ہاٹ ’’ کا انعقاد 25 اگست کو جے پور کے جواہر کلا کیندر میں اقلیتی امور کی مرکزی وزات کے زیر اہتمام کیا جا رہا ہے۔جے پور کے رکن پارلیمنٹ جناب رام چرن بوہرا ، جے پور کے ارکان اسمبلی ،اقلیتی امور کی مرکزی وزارت اور راجستھان حکومت کے سینئر افسران اور دیگر معززین اس موقع کو شر ف قبولیت بخشیں گے۔

200 سے زائد ماہر کاریگروں اور طباخی کے ماہرین ، جس میں بڑی تعداد میں خواتین کاریگر بھی شامل ہیں، ملک کے ہر گوشے سے اس ‘‘ہنر ہاٹ ’’ میں شرکت کریں گی۔

جناب نقوی نے کہا کہ ‘‘ہنر ہاٹ ’’ماہر کاریگروں کو روزگار اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ایک موثر پروگرام ثابت ہوا ہے۔ پچھلے تین برسوں میں دو لاکھ 40 ہزار سے زیادہ ماہر کاریگروں اور دست کاروں اور طباخی کے ماہرین کو روزگار اور روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔

جناب نقوی نے کہا کہ ہنر ہاٹ ہندوستانی کاریگروں اور دستکاروں کی ‘‘ دیسی صلاحیت ’’ کا ایک ‘‘ معبتر برانڈ ’’ ثابت ہوا ہے۔ ہنر ہاٹ نے ملک کے کاریگروں اور دستکاروں کی ‘‘ وقار کے ساتھ ترقی ’’ کو یقینی بنایا ہے۔

 جناب نقوی نے کہا کہ اقلیتی امور کی وزارت کے زیر اہتمام ملک بھر میں منعقد ہونے  والا ‘‘ہنر ہاٹ ’’ ماہرکاریگروں اور دستکاروں کے لئے ‘‘ خود مختار ہونا اور روزگار  کا  تبادلہ ثابت ہوا ہے۔ ‘‘میک ان انڈیا ’’، ‘‘اسٹینڈ اپ انڈیا’’، ‘‘ اسٹارٹ اپ انڈیا’’ سے متعلق وزیراعظم نریندر مودی کے عہد کی تکمیل میں ‘‘ہنر ہاٹ ’’ ایک معتبر برانڈ ثابت ہوا ہے۔

جے پور کے اس ‘‘ہنر ہاٹ ’’ میں کاریگر اندرون ملک ہاتھ سے تیار شاندار اشیاء جیسے آسام  سے چھڑی اور بانس ، جوٹ مصنوعات ، جھارکھنڈ سے ریشم کے اقصام ، بھاگلپوری ریشم اور لینن ،روایتی جواہرات ، مغربی بنگال کا کانتھا، وارانسی ریشم ، لکھنوی چکن کڑی، ٹیرے کوٹا، گلاس ویئر،چمڑا،اترپردیش کی ماربل مصنوعات ،شمال مشرقی خطے کی روایتی دستکاریاں، اجرکھ،بندھیج، مڈورک،گجرات سے کاپر بیلس، آندھرا پردیش سے کلم کاری  اور منگل گیری ،پٹیالہ شہرت یافتہ پھول کڑی اور جوتی ، کارپیٹ اور دری ،باغ، چندیری ، مہیشوری  مدھیہ پردیش سے ، دستکاری اور ہینڈ لوم راجستھان سے لائیں گے۔

یہاں آنے والے زائرین روایتی پکوانوں جیسے اودھی کھانا ، راجستھانی پکوان ، گجراتی تھالی ،مہاراشٹرین کھانا، مدھیہ پردیش کا کھانا، چٹپٹی چاٹ ، دہلی اسٹریٹ فوڈ، تمل کھانا، مٹھایوں اور مکھواس اور مختلف  ذائقے دار پان سے لطف اندوز ہوں گے۔ اڈیشہ اور پارسی فوڈ کی سلور فلی گری مصنوعات ایک اضافی کشش ہوگی۔

علاوہ ازیں معروف فنکار جیسے مرزا سسٹرس، نظامی بردرس، احسان بھارتی، پریم بھاٹیا، وغیرہ کے ذریعے روایتی ثقافتی پروگرام ،قوالی اور دیگر کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ یہ زائرین کے لئے بہت زیادہ کشش ثابت ہوں گے۔

اس سے پہلے ‘‘ہنر ہاٹ ’’ کا انعقاد الہ آباد ، پرگتی میدان اور بابا کھڑک سنگھ مارگ نئی دہلی ، پڈوچیری اور ممبئی میں کیا گیا تھا۔ آنے والے دنوں میں ملک کی مختلف دیگر  ریاستوں میں ‘‘ہنر ہاٹ ’’ کا انعقاد کیا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More