نئی دہلی، 2003ء میں وزارت ثقافت نے دستاویزات سازی ، مسودات کے تحفظ اور ان کی حفاظت وڈجیٹل کاری کے لئے ایک مشن موڈ پروجیکٹ نیشنل مشن فار مینسکرپٹ یعنی قومی مشن برائے مخطوطات(این ایم ایم) کی شرعات ہوئی تھی۔اب تک این ایم ایم نے 43.16لاکھ مخطوطات کی دستاویزات سازی کی ہے، مخطوطات کے 434.56لاکھ فولیوز کو محفوظ کیا ہے، 2.96لاکھ مسودات کے 283لاکھ صفحات کی ڈجیٹل کاری کی ہے اور 44نایاب اور غیر مطبوعہ مسودات کوشائع کیا ہے۔2003ء میں اپنے قیام سے لے کر 31مارچ 2018ء تک وزارت ثقافت نے 9666 لاکھ روپے جاری کئے، جس میں سے 9544لاکھ روپے اس کام پر خرچ کئے جاچکے ہیں۔
جن مسودات کی این ایم ایم نے دستاویز سازی اور ڈجیٹل کاری کی ہے، انہیں تحقیق کا کام کرنے والوں اور اسکالروں کو ایک ٹرسٹیڈ ڈجیٹل ریپوزیٹری کے توسط سے دستیاب کرایا جائے گا۔اس مشن کا حتمی مقصد آئی جی این سی اے پر ایک ڈجیٹل مینسکرپٹس ریپوزیٹری قائم کرنا ہے، جس میں ہمارے ماضی کو جامعیت کے ساتھ سمجھنے کے لئے تحقیق کا کام کرنے والے اور اسکالرس مسودات کو دیکھ سکیں اور ان سے استفادہ کرسکیں۔