17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر میں استعمال کے لئے ریلوے نے 22 اضافی کووِڈ نگہداشت کوچ تعینات کیے

Urdu News

نئی دہلی، کووِڈ کے خلاف متحدہ جنگ میں ملک کی صلاحیت کو مضبوط کرتے ہوئے وزارت ریلوے نے اپنی کثیر جہتی پہل قدمیوں کے درمیان تقریباً 64000 بستر کے ساتھ تقریباً 4000 آئیسولیشن کوچوں کو تعینات کیا ہے۔

ریاستوں کے ساتھ بیک وقت کام کرنے اور جلد از جلد امداد بہم پہنچانے کے لئے، ریلوے نے متحدہ کاروائی کے لئے اپنی  مفاہمتی عرضداشت کو پورا کرنے کی غرض سے زونوں اور ڈیویزنوں کو بااختیار بنانے کے لئے ایک لامرکزیت کا حامل منصوبہ وضع کیا ہے۔ ان آئیسولیشن کوچوں کی بہ آسانی نقل مکانی کرتے ہوئے انہیں بھارتی ریل نیٹ ورک پر مطالبے والے مقامات پر تعینات کیا جا سکتا ہے۔

اسی طرح ریاستوں کے مطابلے کے مطابق فی الحال کووِڈ مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے مختلف ریاستوں کو 2990 بستر وں کی اہلیت کے ساتھ 191 کوچ سونپے گئے ہیں۔ موجودہ وقت میں آئیسولیشن کوچوں کا استعمال دہلی، مہاراشٹر (اجنی آئی سی ڈی، ناندروبار)، مدھیہ پردیش (اندور کے قریب واقع تیہی) میں کیا جا رہا ہے۔ ریلوے نے اترپردیش کے بڑے شہروں جیسے، فیض آباد، بھدوہی، وارانسی، بریلی اور نجیب آباد میں بھی 50 کوچ تعینات کیے ہیں۔

دہلی، اترپردیش، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر جیسی ریاستوں میں تعینات کیے گئے ان کوچوں کی افادیت کے بارے میں تازہ ترین صورتحال مندرجہ ذیل  ہے:

فی الوقت مہاراشٹرکے ناندروبار میں 58 مریض اس سہولت کا استعمال کر رہے ہیں۔ اب تک ریاستی صحتی اتھارٹیوں کے ذریعہ مریضوں کے چھٹی دیے جانے کے ساتھ مجموعی طور پر 85 داخلے درج رجسٹر کیے گئے ہیں ۔ 330 بستر ابھی بھی دستیاب ہیں۔

ریلوے نے دہلی میں 1200 بستروں کی اہلیت کے ساتھ 75 کووِڈ کیئر کوچوں کے ریاستی حکومت کے مطالبے کو پورا کیا ہے۔ ان میں سے 50 کوچ شکوربستی اور 25 کوچ آنندوہار اسٹیشن پر تعینات ہیں۔ اب تک ان میں 5 داخلے درج رجسٹر کیے گئے ہیں۔ 1196 بستر ابھی بھی دستیاب ہیں۔

مدھیہ پردیش حکومت کے ذریعہ 2 کوچوں کے مطالبے کے تعلق سے مغربی ریلوے کے رتلام ڈیویزن نے اندور کے پاس تیہی اسٹیشن پر 320 بستروں کی اہلیت کے حامل 22 کوچ تعینات کیے ہیں۔ وہیں بھوپال میں 20 کوچ تعینات کیے گئے ہیں۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایک مریض کی رخصتی کے ساتھ ان میں 13 مریضوں کو بھرتی کیا گیا ہے۔ ان میں ابھی 280 بستر دستیاب ہیں۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ بالا ریاستوں میں ان سہولتوں میں مجموعی طور پر 103 مریضوں کو بھرتی کیا گیا ہے ۔ ان میں سے 39 کو رخصتی دے دی گئی ہے۔ فی الوقت 64 کووِڈ مریض آئیسولیشن کوچوں کا استعمال کر رہے ہیں۔

اترپردیش میں، حالانکہ ریاستی حکومت کے ذریعہ ابھی تک کوچوں کا مطالبہ نہیں کیا گیا ہے، تاہم فیض آباد، بھدوہی، وارانسی، بریلی اور نجیب آباد میں سے ہر ایک مقام پر 10 کوچ تعینات کیے گئے ہیں جن کی صلاحیت 800 بستروں (50 کوچ) پر مشتمل ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More