16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مدھیہ پردیش میں دیہی سڑکوں کی بہتری کیلئے حکومت ہند اورعالمی بینک نے ایک معاہدے پر دستخط کئے

Urdu News

نئی دہلی: حکومت ہند ، مدھیہ پردیش کی ریاستی حکومت اور عالمی بینک نے مدھیہ پردیش میں دیہی رسل ورسائل سے متعلق پروجیکٹ کے لئے 210 ملین امریکی ڈالر کے قرض سے متعلق ایک معاہدے پر آج یہاں دستخط کئے ہیں۔ زیر تبصرہ پروجیکٹ سے دیہی سڑکوں کی پائیداری،لچک، حفاظت میں بہتری کے علاوہ سڑکوں پر پڑے گڑھوں کے دور ہونے کی امید ہے،جس سے دیہی سڑکوں کی نیٹ ورکوں کی بندوبستی کی حالت میں  بھی بہتری آنے کی امید ہے۔

زیر تبصرہ پروجیکٹ میں مدھیہ پردیش میں دیہی سڑکوں کی کل 10510کی طویل پٹی  جو وزیر اعلیٰ گرام سڑک یوجنا پروگرام (سی ایم جی ایس وائی) کے تحت آتی ہے، اس کا احاطہ کیا جائے گا۔ اس پروجیکٹ میں 10510 کلو میٹر کی پٹی میں سے 1000کلو میٹر طویل پٹی کی سڑکوں کو پیچ (تاڑ کول) ڈال کر بھرا جائے گا، جبکہ ماندہ 510 کلو میٹر طویل سڑک پیچ ڈال کر  نئی سڑکیں بنائی جائیں گی۔

حکومت ہند روڈ نیٹ ورکوں کے ذریعے پورے ملک کے دوردراز علاقے  میں رہنے والی برادریوں کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے کو یقینی بنانے کی تمام کوششیں کررہی ہیں۔ وزارت خارجہ کے محکمہ اقتصادی امور کے جوائنٹ سیکریٹری جناب سمیر کمار کھرے نے کہا کہ بارہ ماسی سڑکوں سے رابطہ خصوصاً دیہی علاقوں میں یہ رابطہ اقتصادی ترقی کے لئے کافی اہم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش سڑک پروجیکٹ سے ریاست میں دیہی سڑکوں کا رابطہ بہتر ہوگا اورریاست میں اقتصادی ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے، نیز سماجی خدمات تک مستحق برادریوں کو رسائی حاصل ہوگی ، جس سے غریبی کم کرنے میں مدد ملے گی۔

پروجیکٹ سے متعلق معاہدے پر وزارت خزانہ کے محکمہ اقتصادی امور کے جوائنٹ سیکریٹر جناب سمیر کمار کھرے نے حکومت ہند کی جانب سے دستخط کئے، جبکہ  مدھیہ پردیش کی ریاستی حکومت کی جانب سے مدھیہ پردیش رورل روڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف جنرل منیجر جناب پنکج جھاور اور عالمی بینک کی جانب سے ورلڈ بینک انڈیا کے کارگزار کنٹری ڈائریکٹر جناب حشام عبدو نے دستخط کئے۔

ورلڈ بینک آف انڈیا کے کارگزار کنٹری ڈائریکٹر جناب حشام عبدو نے کہا کہ اس پروجیکٹ سے سڑک ڈیزائن اور تعمیر میں آب و ہوا سے ہم آہنگ ٹیکنالوجی کو اپنا کر ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سڑکوں کی تعمیر میں نئے طور طریقے اپنانے ، سڑک سیفٹی کو بہتر بنانے اور کاربن فٹ پرنٹ کو کم کرنے کے لئے وسائل پیدا کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے نشیب و فراز موسم برسات کے دوران روڑی بچھی سڑکوں کے مقابلے میں آسانی سے خراب ہوجاتے ہیں۔اس پروجیکٹ میں لچک پیدا کرنے والے اقدامات  کئے جائیں گے۔ جیسے سڑکوں کے درمیان کے خلاء کو پُر کیا جائے گا ا ور اس پر پچ بچھائی جائے گی ، شدید سیلاب کےدوران نقصانات سے بچنے کے لئے جگہ جگہ نالیاں بنائی جائیں گی۔

ٹرانسپورٹ کا شعبہ ملک میں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کرنے والے انتہائی اہم  عناصر میں سے ایک ہے۔سڑک کی تعمیر میں سیلنگ کے متبادل اپنائے جائیں گے، جیسے پالی مر سے بنائے گئے اسفالٹ ، پلاسٹک کے فضلات آمیز اسفالٹ  استعمال کئے جائیں گے، جس سے نہ صرف سڑک کی تعمیر میں لاگت کم آئے گی، بلکہ کاربن فٹ پرنٹ میں بھی کمی آئے گی۔

 اس پروجیکٹ میں تجربے کی بنیاد پر خواتین کے سیلف ہیلپ گروپ(ایس ایچ جی) کی خدمات سڑک کی رکھ رکھاؤ میں حاصل کی جائے گی۔ اس  حصے میں سڑک کے مصروف ترین حصے کے علاوہ جو باقی حصہ ہے اس کے رکھ رکھاؤ میں خواتین شامل ہوں گی، جبکہ ٹرکوں یا بسوں، مسافر سواریوں والے اصل حصے کے رکھ رکھاؤ  کی ذمہ داری اصل ٹھیکہ دار کی ہوگی۔ایس ایچ جی اراکین کو پروجیکٹ کے ذریعے تربیت دی جائے گی اور مدھیہ پردیش رورل روڈ ڈیولپمنٹ اتھارتی(ایم پی آ رآر ڈی اے) کے فیلڈ آفیسر ایس ایچ جی اراکین کے کاموں کی براہ راست نگرانی اور انتظام و انصرام کریں گے۔درحقیقت سڑکوں کے رکھ رکھاؤ کا ٹھیکہ ایس ایچ جی گروپ اور ایم پی آر آر ڈی اے کے درمیان 3 سے 5 برسوں کے لئے ہوگا۔

سڑک کی حفاظت کو اہم مسئلہ کے طورپر تسلیم کرتے ہوئے پروجیکٹ میں سڑکوں کی حفاظت میں انتظامی نظام کو مستحکم کیا جائے گا ، تاکہ سڑک حادثات میں کمی آئے اور جان و مال کا نقصان کم سے کم ہو۔

پروجیکٹ میں روڈ ایکسیڈنٹ ڈاٹا بیس مینجمنٹ سسٹم(آر اے ڈی ایم ایس)پر عمل درآمد کے ذریعے مرکزی اور ریاستی سطح پر سڑک حادثہ سے متعلق اعد اد وشمار حاصل کرنا اور ان کا جائزہ لینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ مرکزی سطح پر سڑک سیفٹی کی صلاحیت کو مستحکم کیا جائے گا اور عملے کی ٹریننگ پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

حالیہ برسوں کے دوران انتہائی مہلک  اور شدید زخموں سے دو چار ہونے والے اضلاع میں تجربے کی بنیاد پر جامع سڑک سلامتی پروگرام چلایا گیا ہے۔اس پروگرام کا مقصد سڑک کی حفاظت کے عمل کو بہتر بنانے کے لئے مقامی آبادی کی خدمات حاصل کرنے اور انہیں با اختیار بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

پروجیکٹ سے مدھیہ پردیش کے بہت چھوٹے چھوٹے گاؤں میں رہنےوالے دیہی عوام کو فائدہ ہوگا۔ اس پروجیکٹ کے تحت سیل بند  سڑکوں کی تعمیر سے نقل و حمل کی لاگت پر کمی آئے گی، سڑک سیفٹی کی حالت بہتر ہوگی اور ہر موسم میں ٹرانسپورٹ خدمات کو یقینی بنانے سے فصل کی تیاری کے بعد کسانوں کو نقصانات میں کمی آئے گی۔پروجیکٹ سے آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، مارکیٹ ، اسکولوں اور اسپتالوں تک دیہی عوام کی رسائی بہتر ہوگی۔ اس کے علاوہ دیہی علاقوں سے نقل و حمل (ہجرت) میں بھی کمی آئے گی۔ مدھیہ پردیش رورل روڈ ڈیولپمنٹ اتھارتی (ایم پی آرآر  ڈی اے) کے چیف جنرل منیجر جناب پنکج جھاور نے کہا کہ اس کے عمل درآمد میں متعدد ٹھیکے دیئے جائیں گے اور ادارہ جاتی اصلاحات کئے جائیں گے۔ انہیں ان کے معیار کو بہتر بنایا جائے گا، ان کا مقصد خصوصی طورپر سڑک سیفٹی کو یقینی بنانا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More