نئی دہلی، شمال مشرقی خطے کی ترقی کے (آزادنہ چارج)مرکزی وزیر (ڈونیئر) وزیراعظم کے دفتر، عوامی شکایات، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں اعلان کیا کہ مرکز، جموں و کشمیر (مرکز کے زیر انتظام علاقے) کی حکومت کی 20 اضلاع میں سے ایک میں شکایات پورٹل قائم کرنے میں مدد کرے گا۔
جموں و کشمیر میں جاری بہتر حکمرانی کے اقدامات کو مستحکم بنانے کے لئے اسے ایک اہم مہم قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور جموں و کشمیر کے لفٹننٹ گورنر نے یونین ٹیریٹری میں آن لائن عوامی شکایات پورٹل کی توسیع کے اگلےمرحلے کےمنصوبے پر ٹیلی فون پربات چیت کی۔
اس تبادلہ خیال کے بعد ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے فوری طورپر عوامی شکایات سےنمٹنے والے سینئر افسران کی ایک میٹنگ طلب کی جس میں سکریٹری اے آر پی جی ڈاکٹر کشتراپتی شیواجی اور ایڈیشنل سکریٹری وی شری نواس بھی شامل ہوئے۔
اس قدم کے نفاذ کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (اے آر پی جی) حکومت ہند، جموں و کشمیر حکومت کے ساتھ جاری اشتراک میں آخری حد (میل) افسران کی میٹنگ کے ساتھ شکایات کے ازالے کی کوالٹی (معیار)کو بہتر بنانے اور جوابی مدت (ریسپونس ٹائم لائن) کو کم کرنے کے لئے آواز عوام پورٹل کی تشیل نو کرے گی۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ اس کوشش کے پیش نظر ، ڈی آر پی جی کے عہدیداروں کی ایک فوکسڈ (مرکوز) ٹیم تشکیل دی جائےگی جو آنے والے دنوں میں جموں و کشمیر حکومت کے ساتھ کام کرے گی۔
یہ اقدام وزیراعظم جناب نریندر مودی کے بیان کردہ نظریے کے مطابق مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر میں ایک شفاف ، جوابدہ اور شہر دوست ، موثر انتظامیہ کے قیام کے لئے مرکزی حکومت کی مستقل کوششوں کا ایک سلسلہ ہے۔
یہاں قابل ذکرہے کہ جموں و کشمیر کو یونین ٹیریٹری میں تبدیل کرنے کے بعد، ڈی اے آر پی جی نے اچھی حکمرانی یا گڈ گورننس پر دو اہم کانفرنسوں کا انعقادکیا تھا۔ ان میں 15 اور16 نومبر 2019 کو مرکز کے زیر انتظام علاقوں جمو ں و کشمیر اور لداخ میں گڈ گورننس پریکٹس /طریقوں کو دوہرانے/نقل پر علاقائی کانفرنس اور 30 نومبر2019 سے یکم دسمبر 2019 کو ایک بھارت شریشٹھ بھارت بشمول جل شکتی اور ڈزاسٹر منجمنت پر مرکوزیت پر ایک کانفرنس منعقد کی گئی تھی۔
ڈی آر پی جی کے ذریعہ منعقدہ ان دونوں کانفرنسوں میں جموں و کشمیر اور لداخ کےنوتشکیل شدہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں حکومت ہند کی جانب سے پہلے اہم واقعات کی گئی اور ان مرکزی علاقوں میں گڈ گورننس کے لئے ایک لائحہ عمل تیار کیا گیا۔