17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی اطلاعاتی کمیشن نے صحت و اطلاعات کا حق قانون، 2005 پر سیمینار کا انعقاد کیا

Urdu News

نئیدہلی؛ مرکزی اطلاعاتیکمشنرنےآجیہاں “صحت و اطلاعات کے قانون کا حق ، 2005‘ پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ چیف انفارمیشن کمشنر، انفارمیشن کمشنر، سابق انفارمیشن کمشنر، ریاستی انفارمیشن کمشنر، این جی او اور دیگر متعلقہ ممبران نے اس ورکشاپ میں حصہ لیا۔ اس ورکشاپ کا آغاز چیف انفارمیشن کمشنر رادھا کرشنا ماتھر کے استقبالیہ تقریر سے ہوا۔ جناب آر کے ماتھر  نے اس بات کی پر زور دیا ورکشاپ کا انعقاد عالمی یوم صحت کے موقع پر کیا گیا اور اس میں اطلاعات حاصل کرنے کے معاملے میں شفافیت کے علاوہ فوری رضاکارانہ انکشافات جیسے مسائل پر غور ہوا۔

انفارمیشن کمشنر پروفیسر ایم سری دھر آچاریہ لو نے صحت سے متعلق جانکاری کے حق پر توجہ مرکوز کی۔ تمل ناڈو کی ریاستی چیف انفارمیشن کمشنر ڈاکٹر شیلا پریہ نے صحت و اطلاعات کے حق سے جڑے مسئلوں پر بحث کی۔ آلوک سکسینہ، جوائنٹ سکریٹری (ایڈز کنٹرول اور آیوشمان بھارت) محکمہ صحت نے اس بات کا ذکر کیا کہ کیسے آیوشمان بھارت منصوبہ شفافیت کا راستہ آسان کرے گا۔ پروفیسر جینت کمار داس، ڈائریکٹر ، صحت و خاندانی بہبود  کی قومی تنظیم (حکومت ہند) نے اطلاع کا حق، کلینیکل اسٹیبلشمنٹ قانون اور صحت کے شعبے میں گڈ گورننس پر روشنی ڈالی۔ جناب سنیل نند راج، سابق مشیر، محکمہ صحت و خاندانی بہبود ، حکومت  ہند نے اطلاعات کے قانون کا حق ، 2005 کے تحت شفافیت کے موضوع پر کلینیکل ایسٹیبلشمنٹ ایکٹ، 2010 کے تحت شفافیت کے موضوع پر خیالات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر صباحت ایم عظیم، چیف ایگزیکٹیو آفیسر، گلوبل ہیلتھ کیئر سسٹم پرائیویٹ لمیٹڈ ، نے ’صحت و اطلاعات کا حق – نئے ماڈل‘ کے موضوع پر ورکشاپ کو خطاب کیا۔

ڈاکٹر وی کے پال ، ممبر، نیتی آیوگ نے طبی شعبے سے جڑے مسئلے اور حال ہی میں اعلان شدہ آیوشمان بھارت منصوبہ کے تحت انہیں حل کرنے سے متعلق موضوع پر خطاب کیا۔ ہندوستانی میڈیکل کونسل کے جناب شکھر رنجن نے بھی سیمینار کو خطاب کیا۔ جناب اندو بھوشن، چیف ایگزیکٹیو آفیسر، آیوشمان ہندوستان، این ایچ پی ایس،محکمہ صحت نے سیمینار میں حصہ لیا۔

سیشن کا اختتام اطلاعات کے کمشنر جناب یشووردھن آزاد کے اختتامی تقریر سے ہوا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More