14.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی حکومت شمال مشرقی ریاستوں میں قومی شاہراہوں کو بہتربنانے کے لئے 1 لاکھ 50ہزار کروڑ روپے خرچ کرے گی:جناب نتن گڈ کری

Urdu News

نئی دہلی۔ سڑک نقل وحمل، شاہراہوں، جہاز رانی، آبی وسائل، دریائی ترقیات اور گنگا کے احیاء کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈ کری نے آج شیلانگ میں کہا کہ مرکزی حکومت شمال مشرقی ریاستوں میں قومی شاہراہوں کو بہتر بنانے کے لئے 1 لاکھ 50 ہزار کروڑ  روپئے خرچ کرے گی۔اس میں سکم میں تقریباً 17 ہزار کروڑ روپئے، آسام میں 48.221 کروڑ روپئے،ناگا لینڈ میں 20.000 کروڑ روپئے، میزورم میں 12000 ہزار کروڑ روپئے، منی پور میں 22,000 کروڑ روپئے، تریپورہ میں 8,000 کروڑ روپے، اروناچل پردیش میں10,000 کروڑ روپئے اور میگھالیہ میں8,000 کروڑ روپئے شامل ہیں۔

 جناب نتن گڈ کری نے آج میگھالیہ میں   قومی شاہراہ نمبر۔6 نئے طور سے تیار شدہ جوائی۔ رتا چھیرا سیکشن کو قوم کے نام وقف کرنے کے بعد شیلانگ میں  اظہار خیال کررہے تھے۔102 کلو میٹر دور طویل شاہراہ میں دولائن ہے، جس میں 10 میٹر چوڑا پشتہ ہے۔اس کی تعمیر میں 683  کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں۔اس میں الفا ندی، لوبھا ندی اورامپروشنگ ندی پر 3 بڑے پل تعمیر کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 34 چھوٹے پل، 441 پلیا اورسونا پور گاؤں 123 میٹر طویل سرنگ بنائی گئی ہے۔

قومی شاہراہ کی تعمیر سے میزورم ، تریپورہ اور آسام کے جنوب مغربی علاقوں کے لئے بہتر کنکٹیو یٹی مہیا ہو گی۔گوہاٹی سے آنے والے ٹرک اور بھاری گاڑیاں  اب ریکارڈ وقت میں  سیلچر تک آسانی کے ساتھ جانےکے قابل ہوں گی۔جوائی سے لے کر رتا چھیرا تک سفر کا وقت  4 گھنٹے سے کم ہو کر ڈھائی گھنٹے ہوجائے گی۔یہ شاہراہ خطے میں کوئلہ اور سیمنٹ پیداوار کرنے والے علاقوں سے گزرتی ہے جو کہ پہاڑوں سے گھرے شمال مشرقی ریاستوں کے لئے لائف لائن ہے۔ نئے شاہراہ سے براک وادی کے تمام علاقوں میں سامانوں کے تیزی سے نقل وحمل کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ اس سے بانس کی صنعت کی ترقی ہوگی۔ روزگار کے بہتر مواقع پیدا ہوں گے۔ ہمہ جہت اقتصادی ترقی کے علاوہ بہتر کنکٹیویٹی ہوگی۔اس سے مجموعی طور پر براک وادی کی معیشت بہتر ہوگی۔

میگھالیہ کی ریاست میں قومی شاہراہ کی کل لمبائی 1205 کلو میٹر ہے۔اس میں سے990 کلو میٹر ریاستی پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کے پاس اور215 کلو میٹر قومی شاہراہوں سے متعلق ہندوستانی اتھارٹی (این ایچ اے آئی) کے پاس ہے۔تقریباً 325کلومیٹر  طویل ریاستی سڑکوں کو  پہلے ہی قومی شاہراہ قرار دیا جاچکا ہے۔ ریاستی پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ 12 کلو میٹر لمبائی کے  16 پروجیکٹوں پر عمل درآمد کررہا ہے۔ جس کی کل لاگت 188.50 کروڑ روپئے ہے۔نیشنل ہائی ویز قومی شاہراہوں اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق ترقیاتی کارپوریشن لمٹیڈ(این ایچ آئی ڈی سی ایل)ایک پروجیکٹ کو نافذ کررہا ہے۔ جس کی لمبائی 52 کلو میٹر اور کل لاگت520 کرو ڑ روپئے ہے۔این ایچ آئی ڈی سی ایل قومی شاہراہ کے 9حصوں کے لئے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ(ڈی پی آر) تیار کررہا ہے۔اس کی کل لمبائی 644 کلو میٹر ا ور مجوزہ لاگت 9663 کروڑ روپئے ہے۔

جناب نتن گڈ کری شمال مشرق  کے خطےکی تمام ریاستوں میں مختلف  شراکت داروں بشمول وزرائے اعلی، عوامی ترقیاتی محکمہ کے وزراء ریاستی اور مرکزی حکومت کے افسران  اور کانٹریکٹروں کی موجودگی میں قومی شاہراہ  کے ہر ایک جاری پروجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More