19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی حکومت نے اپنے ابتدائی 100 دنوں میں ملک بھر میں وقف جائیدادوں کے 100 فیصد ڈیجیٹائزیشن کے حصول کا نشانہ رکھا ہے: مختار عباس نقوی

Urdu News

نئی دہلی،  اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج نئی دہلی میں این ڈی ایم سی کنونشن

سینٹر میں منعقدسینٹرل وقف کونسل کی ایک قومی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ جناب مختار عباس نقوی نے  اس موقع پر کہا کہ مرکزی حکومت نے اپنے پہلے 100 دنوں میں ملک بھر میں وقف جائیدادوں کے 100فیصد ڈیجیٹائزیشن کے حصول کا نشانہ رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 6 لاکھ سے زیادہ اندراج شدہ وقف جائیدادیں ہیں۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image00161NW.jpg

جناب نقوی  نے 8متولیوں کو ان کے متعلقہ ریاستی وقف بورڈوں میں وقف املاک کے بہتر بندوبست کے لئے قومی وقف بورڈ ترقیاتی اسکیم کے تحت ایوارڈ پیش کئے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب متولیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے اور انہیں وقف املاک کے بہتر استعمال خصوصا ً ضرورت مندوں کو سماجی ، معاشی، تعلیمی اعتبار سے بااختیار بنانے کے لئے ایوارڈ دیئے گئے ہیں۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image002Z2GV.jpg
http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image003IEPK.jpg

جناب نقوی نے کہاکہ متولی وقف جائیدادوں کے محافظ ہیں اور یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ وقف جائیدادوں کے بہتر استعمال اور ان کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image004X5KD.jpg

اقلیتی امور کی  وزارت کے سکریٹری جناب شیلش اور دیگر سینئر حکام کے علاوہ سینٹرل وقف کونسل کے سکریٹری، سی ڈبلیو سی کے ممبران، کونسل کے سینئر افسران ، ریاستی وقف بورڈوں کے چیئرمین صاحبان/ سی ای اوز وغیرہ نے اس قومی کانفرنس میں شرکت کی۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image004X5KD.jpg
http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image0054DD7.jpg

جناب نقوی نے کہا کہ ملک بھر میں وقف جائیدادوں کے100 فیصد جی او ٹیکنگ اور ڈیجیٹائزیشن کے لئے جنگی پیمانے پر ایک پروگرام شروع کیاگیا ہے۔ تاکہ ان جائیدادوں کو معاشرے کی فلاح وبہبود کے لئے استعمال کئے جانے کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹرل وقف کونسل وقف جائیدادوں کے ڈیجیٹائزیشن، جی آئی میپنگ، جی او ٹیکنگ کے لئے ریاستی وقف بورڈوں کو مالی اور تکنیکی  امداد فراہم کررہی ہے تاکہ ریاستی وقف بورڈ ایک مقررہ  وقت کے اندر ڈیجیٹائزیشن کے کام کو مکمل کرسکیں۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image008QVNI.jpg

 وقف جائیدادوں کی جی آئی ایس/ جی پی ایس میپنگ،  آئی آئی ٹی رڑکی اور علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی مدد سے شروع کی گئی ہے۔ سینٹرل وقف کونسل نے 20 ریاستی وقف بورڈوں کو ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولیات فراہم کی ہیں اور یہ اس سال کے آخر تک باقی ریاستی وقف بورڈوں میں بھی فراہم کردے گی۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image010GZ46.jpg

جنا ب نقوی نے کہا کہ آزادی کے بعد پہلی مرتبہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کمزور طبقوں اور پسماندہ علاقوں میں رہنے والی ان  ضرورت مند لڑکیوں کے لئے پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم( پی ا یم جے وی کے) کے تحت وقف کی اراضی پر اسکول، کالجز، آئی ٹی آئیز، پالی تکینکس، اسپتال، کثیر مقصدی  کمیونٹی ہال ، سد بھاؤ منڈپ، ہنر ہب، کامن سروس سینٹرس، روزگار پیدا کرنے والے ہنر مندی کی ترقی کے سینٹر اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے لئے 100 فیصد فنڈ فراہم کررہی ہے جو ان بنیادی سہولتوں سے محروم تھیں۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image011E9OJ.jpg
http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image012CMD4.jpg
http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image012CMD4.jpg

جناب نقوی نے کہا کہ اس سے پہلے صرف ملک کے 90 ضلعوں کی  اقلیتی طبقوں کی ترقی کے طور پر نشاندہی کی گئی تھی۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے ملک کے 308ضلعوں،870 بلاکوں،331قصبوں اور ہزاروں گاؤوں میں اقلیتوں کی ترقی کے لئے پروگراموں کو توسیع دی ہیں۔

جناب مختار عباس نقوی نے کہا کہ وقف جائیدادوں کے پٹے سے  متعلق ضابطوں کا جائزہ لینے کے لئے تشکیل دی گئی پانچ رکنی کمیٹی کی رپورٹ پیش کردی گئی ہے۔ اس کمیٹی کے سربراہ ریٹائرڈ جسٹس ذکی  اللہ خان ہیں۔ کمیٹی کی سفارشات اس بات کو یقینی بنائے گی کہ وقف ضابطے وقف جائیدادوں کے بہتر استعمال کے لئے آسان اور موثر بنائے جائیں اور ان املاک کو تنازعات سے آزاد کرانے کے لئے بھی   وقف ضابطے آسان اور موثر بنائے جائیں۔ان میں سے کئی تنازعات کئی دہائیوں سے جاری ہیں۔مرکزی حکومت  ریاستی سرکاروں کے صلاح و مشورہ سے کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر ضروری کارروائی کررہی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More