9.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی حکومت نے کیرالہ، کرناٹک، راجستھان، چھتیس گڑھ اور مغربی بنگال میں اعلیٰ سطحی مرکزی ٹیموں کو روانہ کیا

Urdu News

نئی دلی، صحت اور خاندانی  بہبود کی وزارت نے کیرالہ، کرناٹک، راجستھان، چھتیس گڑھ اور مغربی بنگال میں اعلیٰ سطحی مرکزی ٹیمیں بھیجی ہیں۔ ان ریاستوں سے حالیہ دنوں میں نئے کووڈ معاملات میں اضافے کی اطلاعات  مل رہی ہیں۔

ہر ٹیم میں ایک جوائنٹ سیکرٹری (متعلقہ ریاست کے لئے نوڈل افسر)،عوامی صحت کے پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لئے ایک پبلک ہیلتھ ماہر ، انفیکشن کی روک تھام کا جائزہ لینے اور ریاست میں طبی  انتظام کے پروٹوکول پر عمل آوری  کا جائزہ لینے کے لئے ایک طبی ماہر ہے۔

مذکورہ ٹیمیں کنٹینمنٹ، نگرانی، جانچ، انفیکشن کی روک تھام اور متاثرہ مریضوں  کے مؤثر طبی انتظام کو مستحکم بنانے میں مدد کریں گی۔ مرکزی ٹیمیں بر وقت تشخیص اور فالوور سے متعلق چیلنجوں سے  مؤثر طور پر نمٹنے کے لئے رہنمائی بھی کریں گی۔

کیرالہ میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 17 ہزار 929 معاملے ہیں، جو مجموعی معاملوں کا 4.3 فیصد ہیں۔ فی 10 لاکھ  معاملوں کی تعداد 8906 ہے۔ ا ب تک صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 22 ہزار  231  ہے، جو  69.90 فیصد  شرح  صحت یابی ہے۔ موجودہ متاثرین کی تعداد 94 ہزار 609 (مجموعی قومی تعداد کا 11.8  فیصد) ہے۔ ریاست میں اب تک ایک ہزار 89  اموات ہوچکی ہیں، جو  فی 10 لاکھ  میں 31 اموات اور  0.34 فیصد شرح اموات ہے۔ کیرالہ کا ٹی پی ایم 35 ہزار 518 ہے اور پوزیٹیویٹی کی شرح 16.6 فیصد ہے۔

کرناٹک میں مجموعی طور پر 7 لاکھ 43 ہزار 848 معاملے ہیں، جو مجموعی معاملوں کا 10.1 فیصد ہیں۔ فی 10 لاکھ  معاملوں کی تعداد 11010 ہے۔ ا ب تک صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 6 لاکھ 20 ہزار  8  ہے، جو  83.35 فیصد  شرح  صحت یابی ہے۔ موجودہ متاثرین کی تعدادا ایک لاکھ 13 ہزار 557 (مجموعی قومی تعداد کا 14.1  فیصد) ہے۔ ریاست میں اب تک 10283  اموات ہوچکی ہیں، جو  فی 10 لاکھ  میں 152 اموات اور  1.38 فیصد شرح اموات ہے۔ کیرالہ کا ٹی پی ایم 95 ہزار 674 ہے اور پوزیٹیویٹی کی شرح 11.5 فیصد ہے۔

راجستھان میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 67 ہزار 279 معاملے ہیں، جو مجموعی معاملوں کا 2.3 فیصد ہیں۔ فی 10 لاکھ  معاملوں کی تعداد 2064 ہے۔ ا ب تک صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 1 لاکھ 43 ہزار 984  ہے، جو  86.07 فیصد  شرح  صحت یابی ہے۔ موجودہ متاثرین کی تعدادا 21 ہزار 587 (مجموعی قومی تعداد کا 2.7  فیصد) ہے۔ ریاست میں اب تک 1708  اموات ہوچکی ہیں، جو  فی 10 لاکھ  میں 21 اموات اور  1.02 فیصد شرح اموات ہے۔ کیرالہ کا ٹی پی ایم 38 ہزار 605 ہے اور پوزیٹیویٹی کی شرح 5.3 فیصد ہے۔

مغربی بنگال میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 9 ہزار 417 معاملے ہیں، جو مجموعی معاملوں کا 4.2 فیصد ہیں۔ فی 10 لاکھ  معاملوں کی تعداد 3106 ہے۔ ا ب تک صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 563  ہے، جو  87.77 فیصد  شرح  صحت یابی ہے۔ موجودہ متاثرین کی تعدادا 31 ہزار 984 (مجموعی قومی تعداد کا 4.0  فیصد) ہے۔ ریاست میں اب تک 5870  اموات ہوچکی ہیں، جو  فی 10 لاکھ  میں 59 اموات اور  1.9 فیصد شرح اموات ہے۔ کیرالہ کا ٹی پی ایم 37 ہزار 872 ہے اور پوزیٹیویٹی کی شرح 8.2 فیصد ہے۔

چھتیس گڑھ میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 53 ہزار 515 معاملے ہیں، جو مجموعی معاملوں کا 2.1 فیصد ہیں۔ فی 10 لاکھ  معاملوں کی تعداد 5215 ہے۔ ا ب تک صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 1 لاکھ 23 ہزار 943  ہے، جو  80.74 فیصد  شرح  صحت یابی ہے۔ موجودہ متاثرین کی تعدادا 28 ہزار 187 (مجموعی قومی تعداد کا 3.5  فیصد) ہے۔ ریاست میں اب تک 1385  اموات ہوچکی ہیں، جو  فی 10 لاکھ  میں 47 اموات اور  0.9 فیصد شرح اموات ہے۔ کیرالہ کا ٹی پی ایم 50 ہزار 191 ہے اور پوزیٹیویٹی کی شرح 10.4 فیصد ہے۔


کووڈ سے نمٹنے کے لئے مختلف ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام سرکاروں کی جاری کوششوں کو مضبوط کرنے کے لئے مرکزی حکومت وقتا فوقتا  ریاستوں ؍  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا دورہ کرنے کی غرض سے ٹیموں کا تقرر کرتی رہی ہے۔ یہ ٹیمیں  ریاستی ؍ مرکز کے زیر انتظام اہلکاروں سے بات چیت کرتی ہیں اور  ان کو درپیش  چیلنجز اور مسائل کو  سمجھتی ہیں تاکہ اگر  کسی قسم کی رکاوٹیں موجود ہوں، تو انہیں دور کیا جاسکے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More