نئی دہلی: مرکزی حکومت نے اضافی 12660میٹرک ٹن پیاز کے لئے معاہدہ کیاہے جس کی ہندوستان میں آمد 27دسمبر ، 2019 سے شروع ہوگی ۔ پیاز کی اضافی مقدارکے ساتھ اب تک درآمدکی جانے والی پیاز کی کل مقدارتقریباً30ہزارمیٹرک ٹن تک پہنچ گئی ہے۔ امورصارفین کے محکمے بھی ایم ایم ٹی سی کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ آج اضافی 15ہزارمیٹرک ٹن پیازکے لئے نئے ٹینڈر ( 5000میٹرک ٹن فی ٹینڈرکے شرح سے تین نئے ٹینڈر) جاری کریں ۔
اس سے قبل 9دسمبر ، 2019 کو مرکزی حکومت نے خوردہ فروخت کرنے والوں کے لئے ذخیرہ کرنے کی حد 5میٹرک ٹن سے گھٹاکر2میٹرک ٹن کردی ہے ۔ ذخیرے کی حد میں خوردہ فروشوں کے لئے ترمیم کی گئی ہے ۔ تھوک فروشوں کے لئے ذخیرے کی حد25میٹرک ٹن ہی رہے گی ۔ درآمدکاروں کو درآمدشدہ پیاز کے لئے ذخیرے کی ان حدود سے چھوٹ رہے گی ۔
امورصارفین ، خوراک اور عوام تقسیم کے مرکزی وزیرجناب رام ولاس پاسوان نے تمام وزرائے اعلیٰ کو ایک خط بھی لکھاہے جس میں ان سے کہاگیاہے کہ وہ بازارمیں سپلائی کو بہتربنانے اور ذخیرہ کرنے کی حدوں کو سختی سے نافذ کئے جانے کو یقینی بنانے کے لئے ذخیرہ اندوزی کے خلاف فوری کارروائی کریں ۔