9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی حکومت کے تمام شعبوں /وزارتو ںمیں آفات سے متعلق انتظامی نوڈل افسران کی حساسیت پرورکشاپ کاانعقاد

Urdu News

نئی دہلی: وزیراعظم ،جناب نریندرمودی کی ہدایات پر، داخلی امورکی وزارت  ( ایم ایچ ا ے ) اورقومی آفات منیجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) نے  ، نئی دہلی میں مرکزی وزارتوں / محکموں یا شعبوں کے آفات سے متعلق  انتظامی نوڈل افسران کے ساتھ حساسیت پرایک دوروزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس ورکشاپ میں تقریبا 120اعلیٰ سطح کے افسران نے شرکت کی ۔ ان شرکاء میں مرکزی حکومت کی وزارتوں /محکموں کے نمائندگان ، قدرتی آفات انتظامیہ کے ماہرین ، این ڈی ایم اے سمیت تکنیکی اداروں اورپریمیئرتربیتی اداروں کے افسران ، قومی آفات انتظامیہ ادارے ( این آئی ڈی ایم ) اورنیشنل ڈزاسٹرریسپونس فورس ( این ڈی آرایف ) کے افسران شامل ہوئے ۔

      اس ورکشاپ کا مقصد ، نوڈل افسران کو آفات انتظامیہ فریم ورک کے بارے میں حساس بنانے کے علاوہ سیندائی فریم ورک ، پائیدارترقی کے ہدف اورپریس معاہدے کے درمیان تال میل ، عالمی منظرنامے میں آفات کے خطرات میں کمی اوروزارتوں /محکموں کی آفات کے انتظام سے متعلق منصوبوں  کی تیاری پرشامل ہے ۔ ان منصوبوں میں آفات میں کمی کے لئے اقدامات ، تیاری ، صلاحیتوں میں اضافہ اورآفات کے انتظام کے لئے موثر ردعمل جیسے اقدامات  شامل ہیں ۔

یہ لچکدارانفراسٹرکچر سسٹم کو فروغ  دینے کے اقدام کی حمایت کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے جسے ہندوستان کے ذریعہ آگے لے جایاگیاہے ، آفا ت مخالف بنیادی ڈھانچے ( سی ڈی آرآئی ) کے لئے ٹکراؤ کی شکل میں ، نیویارک میں کلائمیٹ ایکشن سمٹ کے دوران وزیراعظم جناب نریندرمودی کے ذریعہ شروع کیاگیاتھا۔ ترقی کے تمام پہلوؤں میں آفات لچیلے پن کو مربوط کرنا ، سبھی کے لئے زندگی گذارنے ( جینے ) میں آسانی اور 2024تک 5ٹریلین کی معیشت حاصل کرنے کی جانب ایک اہم خصوصیت اورقدم ہے ۔

سال 2015 کے بعد ترقی اور فروغ کے ایجنڈے میں ہندوستان نے کئی پہلیں کی ہیں او رآفات کے انتظام میں ایک عالمی لیڈر کے طورپرابھراہے ۔ ترقی اورآفات سے متعلق انتظامات ہرشخص تک پہنچانے کی ضرورت ہے اورآپس میں ہاتھ ملانے کی ضرورت ہے نیز اہم تشویش یہ ہے کہ جسمانی ( فزیکلی ) معاشرتی ،  معاشی اورماحولیاتی انفراسٹرکچر میں لچک پیداکر نے کی ضرورت ہے تاکہ بغیرکسی انتظار کے آفات سے نمٹاجاسکے ۔ ورکشاپ میں موجود نوڈل افسران کو قومی ڈزاسٹرمنیجمنٹ پلان ۰ این ڈی ایم پی ) کے مطابق اپنے ڈزاسٹر منیجمنٹ پلان کو وقتاًوقتاًتیارکرنے اورایدمٹ کرنے اور ڈی ایم منصوبے کو زمینی سطح پرموثر طریقے سے نافذ کرنے کے لئے موزوں اقدامات کرنے کی ترغیب دی گئی ۔

حکومت کی مسلسل کاوشوں سے ، قدرتی آفات کے سلسلے میں ملک کی تیاری اور ردعمل ( ریسپونس ) ، کے ڈھانچے میں نمایاں بہتری واقع ہوئی ہے ، ان تمام آفات کی موثر ہینڈلنگ ، بہتراشتراک کے ساتھ کوششیں ، پالیسی اقدامات ، پیشگی خبردار کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ، پیشگی تیاری ، صلاحیتوں میں اضافہ (کیپیسٹی بلڈنگ ) ، اورمرکزی حکومت کی وزارتوں /شعبوں یامحکموں کے ساتھ ریاستی حکومتوں میں ان کے ہم منصبوں کے درمیان بہترہم آہنگی  کے راست نتائج ہیں ۔ ان کو ششوں کو مسلسل جاری رکھنے اورملک میں آفات کے خطرات کو کم کرنے کے میکینزم کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ اس کے علاوہ مختلف تعلیمی اورپیشہ ورانہ اداروں کے ساتھ آفات سے نمٹنے کے لئے تحقیق اورترقیاتی پروگراموں کی بھی ضرورت ہے ۔

این ڈی ایم اے ، این ائی ڈی ایم کے ممبران اور پریکٹیشنرس اورپیشہ وروں کے ذریعہ آفات کے مختلف پہلوؤں ، خطرات اورلچیلے ، آلات اورحکمت عملیوں پرمختلف وزارتوں اور محکموں کے نوڈل افسران کے ساتھ تبادلہ ٔ خیال  کیاگیا اور پریزنٹیشن مشترک کی گئیں جس کا مقصد ان نوڈل افسران کو باصلاحیت بنانا ہے تاکہ وہ اپنے آفات انتظام کو سمجھ سکیں اور اس کے نافذ کرنے کے عمل کو سمجھ سکیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More