18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی زراعت رادھا موہن سنگھ نے نیشنل ایگری کلچر مارکیٹ کی چھ نئی خصوصیات کاآغاز کیا

Urdu News

نئی دہلی۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی جناب رادھا موہن سنگھ نے آج نیشنل ایگری کلچر مارکیٹ( ای ۔ نیم) پلیٹ فارم کی نئی چھ خصوصیات کاآغاز کیا جو اسے استعمال کرنے والوں کے لئے زیادہ آسان بناتی ہے۔ اس موقع پر زراعت کے مرکزی وزیرمملکت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت بھی موجود تھے۔ ای۔ نیم حکومت ہند کی ا یک اہم اسکیم ہے۔ جسے زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے ذریعہ نافذ کیا جارہا ہے اور اس کا مقصد کسانوں کو آن لائن مسابقتی بولی لگانے کے عمل کے ذریعہ ان کی پیداوار کی بہتر قیمت فراہم کرنا ہے۔

اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب سنگھ نے کہا کہ یہ محترم وزیراعظم  جناب نریندر مودی کا خواب ہے کہ کسانوں کی آمدنی 2022 تک دوگنی کی جائے اور کسان بھی ترقیاتی دھارے کا اہم حصہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد زیادہ شفافیت اور مسابقت کے ذریعہ کسانوں کو بہتر قیمتیں دلانا ہے۔کسانوں کے لئے اشیاء کی فروخت کو آسان بنانے کی ضرورت کے پیش نظر ای۔ نیم کا تصور پیش کیاگیا جسے 14 اپریل2016 کو21منڈیوں میں شروع کیا گیا اور اب یہ 14 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام ایک علاقے کی 479 منڈیوں تک پہنچ چکا ہے۔ ای۔ نیم ویب سائٹ ہندی و انگریزی، گجراتی، مراٹھی، تامل ، تیلگو ، بنگالی اور اڑیہ میں دستیاب ہیں۔جب کہ براہ راست ٹریڈنگ سہولت ہندی، انگریزی، بنگالی، گجراتی، مراٹھی اور تیلگو میں دستیاب ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ زراعت کی وزارت اب چھ نئی خصوصیات کا آغاز کرکے ای۔ نیم پلیٹ فارم کو مزید مستحکم کررہی ہے۔ اس میں بہتر تجزیہ کے لئے ایم آئی ایس  ڈیش بورڈ ، تاجروں کے ذریعہ ادائیگی کی بھی سہولت، موبائل سے ادائیگی کی سہولت کے علاوہ، موبائل ایپ پر گیٹ انٹری اور ادائیگی، کسانوں کا ڈاٹا بیس، ای لرننگ ماڈیول  وغیرہ شامل ہیں۔

  1. ای۔ نیم موبائل ایپ:

موبائل ایپ کو کثیر جہتی بنایا جارہا ہے تاکہ کسانوں اور تاجروں کے لئے تمام کارروائی زیادہ آسان ہوسکے۔موبائل ایپ کو کثیر لسانی بنایا گیا ہے اب منڈی کے آپریٹر گیٹ انٹری کا اہم کام براہ راست ای۔ نیم موبائل ایپ سے کرسکتے ہیں۔اس سے کسانوں کو موبائل ایپ پر پیشگی گیٹ انٹری کی سہولت بھی حاصل ہوسکے گی جس سے کسانوں کو منڈی میں آنے کے لئے وقت کی کافی بچت ہوگی اور گیٹ پر آنے جانے کی ریکارڈنگ کی جاسکے گی۔ اس کے علاوہ ایک نئی خصوصیت کسانوں کے لئے متعارف کرائی گئی ہے جس میں وہ اپنے سامان کی فروغ کی پیش رفت کے بارے میں تازہ صورت حال کو دیکھ سکے گی اور کسانوں کو اپنے موبائل ایپ پر نیلامی میں قیمت میں اضافہ کا بھی فوری طور پر علم ہوسکے گا۔

ٹریڈنگ کے دوران تاجروں کو سامان کی کوالٹی کا سرٹیفکیٹ موبائل ایپ پر دستیاب کرایا جاتا ہے۔ اب ای۔ نیم موبائل ایپ پر تاجروں کے ذریعہ ڈیبٹ کارڈ اور آن لائن ادائیگی کی جاسکے گی۔ اس سے خریداروں کو ایپ کے ذریعہ براہ راست ادائیگی کرنے اور کسانوں کو آن لائن ادائیگی کرنے میں سہولت ہوگی۔ کسانوں کو ان کے بینک کھاتے میں رقم موصول ہونے پر ایس ایم ایس الرٹ بھی جاری کیا جائے گا جس سے ادائیگی کی وصولی کی اطلاع موصول ہوگی۔

.2     بھیم سے ادائیگی کی سہولت:

فی الحال ای۔ نیم پورٹل پر کسانوں کو براہ راست آر ٹی جی ایس، این ای ایف ٹی، ڈیبٹ کارڈ اور انٹر نیٹ بینکنگ کے ذریعہ براہ راست ادائیگی کی سہولت دی جاتی ہے۔البتہ اب بھیم کے ذریعہ یوپی آئی کی سہولت ایک اور بڑی کامیابی ہے جس سے کسانوں کو خریداروں کے ذریعہ قیمت وصول کرنے میں آسانی ہوگی اور وہ اپنے اکاؤنٹ کے پول میں اسے حاصل کرسکیں گے اور استعمال کرسکیں گے۔

.3     ای۔ لرننگ ماڈیول کے ساتھ نئی اور بہتر ویب سائٹ:

یہ لرننگ ماڈیول کے ساتھ نئی ویب سائٹ تیار کی گئی ہے جس میں ای۔ نیم پر مبنی گیٹ انٹری، جدید معلومات، ڈائی نیمک تربیتی کلینڈر وغیرہ کے ساتھ تازہ ترین صورت حال کی معلومات فراہم کرنے والی خصوصیات موجود ہیں۔ای۔ لرننگ ماڈیول ہندی زبان میں تیار کیا گیا ہے اور اسے ویب سائٹ میں شامل کیا گیا ہے تاکہ مختلف فریق  آن لائن سسٹم کو آپریٹ کرنے کے بارے میں جانکاری حاصل کرسکے اور اپنی سہولت کے مطابق سسٹم کے بارے میں مسلسل تربیت حاصل کرتے رہیں۔ فی الحال یہ ماڈیول ہندی میں دستیاب ہے۔

.4     ایم آئی ایس ڈیش بورڈ:

بزنس انٹیلی جنس پر مبنی ایم آئی ایس ڈیش بورڈ ہر منڈی میں مال کی آمد اور تجارت کے بارے میں کارکردگی کی زیادہ بہتر تصویر پیش کرے گا۔ اس سے منڈی بورڈ کےعہدیداروں اور اے پی ایم سی کے سیکریٹری کو یومیہ ، ہفتے وار، ماہانہ، سہ ماہی اور سالانہ  بنیاد پر ہر منڈی کی کارکردگی کا موازانہ کرنے میں مدد ملے گی۔یہ ڈیش بورڈ ، منڈی بورڈ اور منڈی کی سیکریٹری کے لئے منصوبہ بندی کرنے اور کام کاج کا تجزیہ کرنے میں بھی مدد گار ہوگا۔

.5     منڈی سیکریٹریوں کے لئے شکایت کے ا زالے کے بندوبست کا نظام:

یہ نظام منڈی سیکریٹری کو پورٹل/ سافٹ ویئر سے متعلق ٹیکنالوجی کے معاملات اور اس کے آپریشن کے معاملات کو اجاگر کرنے میں مدد دے گا اور آن لائن  سوالوں کے جوابات اور شکایتوں کے ازالے کی موجودہ صورت حال کے بارے مدد کرے گا۔

.6     کسانوں کا ڈاٹا بیس کے ساتھ تال میل:

ای۔ نیم کو کسانوں کے مرکزی ڈاٹا بیس سے مربوط کیاگیا ہے تاکہ رجسٹریشن کا عمل زیادہ آسان ہوسکے اور منڈی کے گیٹ پر پہنچنے کے بعد کسانوں کی شناخت آسانی سے کی جاسکے اس سے منڈی میں کارکردگی میں بہتری آئے گی اور قطار میں انتظار کا وقت کم ہوگا۔ اس سے گیٹ پر ہی مال کے بندوبست میں مدد ملے گی اور ربیع اور خریف کی فصلوں کے موسم میں کسانوں کو داخلے کے لئے کم انتظار کرنا پڑے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More