19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزارت توانائی نے گزشتہ 3-4 برسوں میں بہار میں برق کاری کے لئے 11000 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی ہے: جناب آر کے سنگھ

Urdu News

نئی دہلی، توانائی، جدید و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور فروغ ہنرمندی و صنعت کاری کے وزیر مملکت جناب آر کے سنگھ نے آج این ٹی پی سی کے ذریعے بہار میں اپنے باڑھ (1320 میگاواٹ)، نبی نگر پاور پاور جنریشن کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ (این پی جی سی ایل)، نبی نگر (660 میگاواٹ) اور کانٹی بجلی اُتپادن نگم لمیٹڈ (کے بی یو این ایل)، کانٹی (610 میگاواٹ) والے پلانٹ کیمپسوں کے قرب و جوار میں ڈیولپ کی گئی متعدد کمیونٹی پر مبنی سہولتوں سے متعلق پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔

جناب سنگھ نے باڑھ میں سہری اور سہنورا میں دو کمیونٹی سینٹر کا افتتاح کیا۔ انھوں نے اورنگ آباد کے نبی نگر میں 3 کلومیٹر طویل میہ – اندرپوری بیراج روڈ اور بہار کانٹی بجلی اُتپادن نگم لمیٹڈ (کے بی یو این ایل) کے مین گیٹ کمپلیکس کا بھی افتتاح کیا۔ ان سہولتوں اور بنیادی ڈھانچوں کی تعمیر سے مقامی لوگوں کی زندگی میں آسانیاں پیدا ہوں گی، رسائی کی سہولت بہتر بنے گی اور وقت کی بچت کرنے میں مدد ملے گی۔

پٹنہ سے عوامی سہولتوں کا افتتاح کرتے ہوئے جناب آر کے سنگھ نے کہا کہ وزارت توانائی نے گزشتہ 3 سے 4 برسوں کے دوران بہار میں برق کاری کے لئے 11000 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی ہے، جن میں آج نظر آرہے سب اسٹیشن، ٹرانسمیشن اور دیہی برق کاری سے متعلق پروجیکٹ شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ این ٹی پی سی نے قوم کی تعمیر کے سلسلے میں کی گئی ہر سرمایہ کاری پر اچھا بدل دیا ہے۔ جناب سنگھ نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں کوئلہ اور ریلوے مال ڈھلائی کی لاگت میں 40 فیصد کا اضافہ ہوجانے کے باوجود این ٹی پی سی کی بہترین اہلیت کی بدولت ہی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کو 12 فیصد تک محدود رکھا جاسکا ہے۔

جناب آر کے سنگھ نے مزید کہا کہ ادارے نے 257.5 کروڑ روپئے دیئے ہیں، جو کہ پی ایم کیئرس فنڈ میں دی گئی کسی بھی توانائی سے متعلق پی ایس یو کی طرف سے دی گئی سب سے بڑی رقم ہے۔ اس نے ایمس پٹنہ کو 12 کروڑ روپئے سے زیادہ کی رقم دی ہے۔ این ٹی پی سی بجلی کی پیداوار کے دیگر طریقوں کے لئے اپنے پورٹ فولیو میں تبدیلی کررہا ہے اور ہمارے پاس اس کو حقیقی معنی میں ایک کثیر ملکی کمپنی میں تبدیل کرنے کا ایک تصور ہے۔ این ٹی پی سی کو اڈیشہ میں دیہی علاقوں میں برق کاری کی ذمے داری بھی سپرد کی گئی تھی جسے این ٹی پی سی نے وقت سے پہلے ہی مکمل کرلیا۔

آج شروع کی گئی ان سہولتوں اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سے مقامی لوگوں کی زندگی آسان ہوجائے گی، آمد و رفت میں سہولت ہوگی اور سفر میں لگنے والے وقت میں بھی کمی آئے گی۔

افتتاحی تقریب میں اورنگ آباد سے رکن پارلیمنٹ جناب سشیل کمار سنگھ، باڑھ کے رکن اسمبلی جناب گیانیندر کمار سنگھ، کانٹی سے رکن اسمبلی جناب اشوک کمار چودھری، نبی نگر سے رکن اسمبلی جناب وریندر کمار سنگھ کے ساتھ ساتھ این ٹی پی سی کے سی ایم ڈی جناب گردیپ سنگھ، بہار کے توانائی کی وزارت، این ٹی پی سی اور بہار کی انتظامیہ کے سینئر افسران موجود تھے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اورنگ آباد سے رکن پارلیمنٹ جناب سشیل کمار سنگھ نے کہا کہ میں این ٹی پی سی کے ذریعے سی ایس آر اور بجلی کی پیداوار کی کوششوں کے لئے اس کے تئیں اظہار تشکر کرنا چاہتا ہوں۔ آج بجلی عیش کی چیز نہیں، بلکہ ایک ضرورت ہے۔ یہاں تک کہ صحت دیکھ بھال سے متعلق خدمات بھی بجلی پر منحصر ہے۔ ہمیں یہ جان کر فخر محسوس ہورہا ہے کہ بہار جلد ہی 10000 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کرے گا۔

باڑھ سے رکن اسمبلی جناب گیانیندر کمار سنگھ نے کہا کہ یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ این ٹی پی سی کے ذریعے وہ خوبصورت کمیونٹی عمارتوں کی تعمیر کی جارہی ہےجن سے اس علاقے کی ترقی میں مدد ملے گی۔ توانائی کے وزیر کی رہنمائی میں آج ہمارے علاقے میں ساتوں دن 24 گھنٹے بجلی مل رہی ہے۔

نبی نگر کے رکن اسمبلی جناب وریندر کمار سنگھ نے کہا کہ این ٹی پی سی کی یہ سی ایس آر پہل بہار کے لئے حکومت کے تصور کو منعکس کرتی ہے۔ یہ سڑک قومی ترقی کی سمت میں ایک اہم قدم ہے، کیونکہ یہ سڑک پٹنہ کے سفر کو آسان بنادے گی۔

کانٹی کے رکن اسمبلی جناب اشوک کمار چودھری نے کہا کہ این ٹی پی سی کانٹی میں کثیر مقصدی مین گیٹ کمپلیکس کی تعمیر یہاں کے لوگوں کے لئے انتہائی خوشی کا باعث ہے۔ اس نے مشرقی بہار میں کانٹی کے وقار میں اضافہ کردیا ہے۔

این ٹی پی سی کے سی ایم ڈی جناب گردیپ سنگھ نے اس موقع پر کہا کہ جناب آر کے سنگھ کی رہنمائی میں این ٹی پی سی کی ترقی نے بہار کی ترقی میں اہم رول ادا کیا ہے۔ 62910 میگاواٹ کی کل تنصیبی صلاحیت میں سے فی الحال این ٹی پی سی کی بہار میں 6150 میگاواٹ کی صلاحیت ہے۔ اس کے علاوہ 3800 میگاواٹ کی صلاحیت پائپ لائن میں ہے۔ ہم بہار کی ترقی کے لئے مختلف سی ایس آر پہل کرنے کے تئیں بھی پابند ہیں اور ایسے اہم اقدامات کے لئے ہم یہاں جمع ہوئے ہیں۔

سی ایس آر اقدامات کے تحت باڑھ این ٹی پی سی نے قریبی گاؤں میں 13500 دیہی باشندوں کی مدد کرنے کے لئے 62 لاکھ روپئے کے صرفے سے دو کمیونٹی بلڈنگ کی تعمیر کی ہے۔

اس افتتاحی تقریب کے دوران سہنورا اور سہری (باڑھ) میں کمیونٹی سینٹر، میہ – اندرپوری بیراج روڈ (نبی نگر)، کانٹی بجلی اُتپادن نگم لمیٹڈ (کے بی یو این ایل) مین گیٹ کمپلیکس (کانٹی) میں مرمتی کام پر مبنی فلمیں حصص داروں کو دکھائی گئیں۔

کل 62.9 گیگاواٹ کی تنصیبی صلاحیت کے ساتھ این ٹی پی سی گروپ کے پاس 70 پاور اسٹیشن ہیں، جن میں 24 کوئلہ، 7 کمبائنڈ سائیکل گیس / لیکوئڈ فیول، ایک ہائیڈرو، 13 قابل تجدید توانائی کے اور ساتھ ہی ساتھ 25 ذیلی اور جے وی پاور اسٹیشن شامل ہیں۔ اس گروپ کے پاس 20 گیگاواٹ کی صلاحیت زیر تعمیر ہے جس میں سے 5 گیگاواٹ میں قابل تجدید توانائی کی صلاحیت شامل ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More