26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزارت نے موٹر وہیکلز ایکٹ 2019 کے ضابطوں کے نفاذ کیلئے اقدامات شروع کئے ہیں

Urdu News

نئی دہلی، سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں اور بہت چھوٹی ، چھوٹی اوراوسط درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج یہاں اپنی وزارت کی ایک نئی ویب سائٹ کا آغاز کیا۔ اس نئی ویب سائٹ کاایک ڈیش بورڈ ہے، جو شاہراہوں کی تعمیر، زمین کی حصولی، فاس ٹیگس وغیرہ کے بارے میں اعداد و شمار فراہم کرتا ہے۔ یہ ملک میں گاڑیوں کے رجسٹریشن پر ریاست کے اعتبار سے اور مہینے کے اعتبار سے ڈاٹا بھی دیتا ہے۔ اس موقع پر سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر مملکت ریٹائرڈ جنرل وی کے سنگھ،سکریٹری سنجیو رنجن،  این ایچ اے آئی کے چیئرمین  این این سنہا اور وزارت کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے جناب گڈکری نے بتایا کہ ان کی وزارت نے موٹر وہیکلز ایکٹ 2019 کے ضابطوں کے نفاذ کے سلسلے میں اقدامات شروع کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  63شقوں کو دوبارہ غور کرنے کیلئے وزارت قانون کو بھیج دیا گیا ہے اور وزارت قانون کی منظوری کی صورت میں ان شقوں پر نفاذ اگلے مہینے کی پہلی تاریخ سے ہو جائے گا۔ ان شقوں کا تعلق  جرمانوں، لائسنسوں، رجسٹریشن، نیشنل ٹرانسپورٹ پالیسیز وغیرہ سے ہے۔ دیگر شقوں سے متعلق، جن کیلئے ضابطے بنائے جانے ہیں، وزیر موصوف نے بتایا کہ اس کے لئے اقدامات وزارت نے پہلے ہی کر لئے ہیں اور یہ ضابطے اسی وقت نوٹیفائی کئے جائیں گے، جب مناسب یا  ضرورت کے مطابق  عمل پورا کر لیا جائے گا۔وزیرموصوف نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ موٹر وہیکلز ایکٹ 2019 ایک حقیقت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کو ایک محفوظ بدعنوانی سے پاک سڑک ٹرانسپورٹ نظام فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیشنل ٹرانسپورٹ پالیسی، جو اس ایکٹ کے تحت لائی جائے گی، ملک میں ایک مؤثر کثیر ماڈل ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگی۔

جناب گڈکری نے امید ظاہر کی کہ موٹر وہیکلز ایکٹ 2019 سڑک حادثوں کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا اور اس سے ہلاکتوں کے واقعات بھی کم ہو سکیں گے۔ انہوں نےکہاکہ ان کی وزارت 786 ایکسیڈنٹ بلیک اسپاٹس کی اصلاح (دُرُستگی) کے لئے 12 ہزار کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے، جن کی نشاندہی قومی شاہراہوں کی اتھارٹی ، یعنی این ایچ اے آئی نے کی ہے۔ اس کےعلاوہ قومی، ریاستی ضلع شاہراہوں پر بلیک اسپاٹس کی اصلاح کیلئے 14 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے ایک اور پروگرام کے لئے عالمی بینک اور اے ڈی بی کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔

وزیر موصوف نے اعلان کیا کہ فاس ٹیگس اس سال دسمبر سے تمام گاڑیوں کیلئے لازم ہو جائے گا۔ کم و بیش 52 لاکھ 59 ہزار فاس ٹیگس اب تک جاری کئے گئے ہیں۔

فاس ٹیگس این ایچ ٹول پلازاؤں، مخصوص بینک شاخوں میں مختلف چینلوں کے ذریعہ 22 تصدیق شدہ بینکوں کی جانب سے جاری کئے جا رہے ہیں۔ یہ ای-کامرس پلیٹ فارم پر بھی دستیاب ہیں۔ یہ ایک بینک نیوٹرل فاس ٹیگ ہے۔ پوائنٹ آف سیل یا آن لائن سے گراہک کی طرف سے خریداری کے وقت فاس ٹیگ کے لئے کسی بینک کو اختیار نہیں دیا گیا ہے اور یہ صارف کو نرمی کی پیشکش کرتا ہے کہ وہ مائی فاس ٹیگ موبائل ایپ کا استعمال کر کے فاس ٹیگ کو  اپنے موجودہ بینک کھاتے کے ساتھ  جوڑے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More