17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزراء وجے گوئل اور بریندر سنگھ نے 12 ویں سلم یووا دوڑ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

Union Ministers Vijay Goel and Birender Singh Flagged off 12 th Slum Yuva Daud in New Delhi
Urdu News

 نئی دہلی۔ کھیل اور نوجوانوں کے امور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب وجے گوئل نے آج  یہاں 12 ویں سلم یوا دوڑ کو ہری  جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ قرولباغ کے اس فائنل دوڑ  میں تقریبا چھ ہزار نوجوانوں نے حصہ لیا ۔ مرکزی وزیر فولاد جناب بریندر سنگھ اور اولمپک پہلوان سوشیل کمار نے حصہ لینے والوں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ۔ یہ دوڑ جھنڈےوالان دیوی مندر سے شروع ہوئی اور اجمل خان پارک میں اختتام پذیر ہوئی ۔ اس میں سبھی حصہ لینے والوں کو میڈل اور سرٹیفکیٹ دیے گئے ۔

دہلی کی مختلف جھگی جھونپڑیوں کے نوجوانوں نے وزارت کی جانب سے فراہم کئے  گئے اس طرح کے پلیٹ فارم کے لئے وزارت کھیل کی کوششوں کی تعریف کی۔ جناب گوئل نے کہا کہ سلم یووا دوڑ ایک ایسی پہل ہے جو نوجوانوں کو بہتر مستقبل کے لیے کام کرنے کی تحریک دیتی ہے  اور انہیں تعمیری سرگرمیوں میں مصروف رکھتی ہے تاکہ وہ  وہ منشیات اور سماج دشمن سرگرمیوں سے دور رہیں۔

مرکزی وزیر فولاد جناب بریندر سنگھ سلم یووا دوڑ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’نوجوان ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور اس طرح کی پہل ان کی ہمہ جہت ترقی میں معاون ہوتی ہے  اور ملک کی تعمیر کے لیے کام کرنے کے تئیں ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

اولمپک میڈل حاصل کرنے والے پہلوان سوشیل کمار نے، جنہوں نے دوسری بار سلم یووا دوڑ میں شرکت کی ،مستقبل کے کھلاڑیوں کے لیے  ایسی پہل کو سنہرا موقع قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کا کلچر پیدا کرنے کے لیے اس طرح کی کوششیں بہت ہی کارگر ثابت ہوں گی اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو تلاش کرنے میں وزارت کے لیے معاون ثابت ہوں گی۔

سلم یوا دوڑ، کھیل اور نوجوانوں کے امور کی وزارت اور نہرو یوا کیندر سنگٹھن کے ذریعہ ’سَلم اپناؤ مہم ‘کا ایک حصہ ہے، اب تک پوری دہلی میں 12 سلم یوا  دوڑ منعقد کی جا چکی ہیں۔  اس میں دہلی کی جھگی جھونپڑیوں کے 60,000نوجوانوں نے حصہ لیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More