17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیرخزانہ اتوار کو جی ایس ٹی کونسل کی سترہویں میٹنگ کی صدارت کریں گے

Cabinet expresses Gratitude to State CMs and others for their cooperation in introduction of GST
Urdu News

نئی دہلیجون ؛ خزانہ، دفاع اور کمپنی امور کے مرکزی وزیر جناب ارون جیٹلی جی ایس ٹی کونسل کی سترھویں میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ یہ میٹنگ اتوار 18 جون 2017 کو قومی راجدھانی کے وگیان بھون میں منعقد ہوگی۔ اس ایک روزہ میٹنگ میں مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں ( جن میں منتخبہ اسمبلیاں ہیں) کے وزرائے خزانہ اور دیگر شخصیتیں شرکت کریں گی۔

جی ایس ٹی کونسل کی سترھویں میٹنگ کے اہم ایجنڈے میں گیارہ جون 2017 کو منعقدہ جی ایس ٹی کونسل کی سولہویں میٹنگ کے نکات، جی ایس ٹی ضابطوں کے مسودوں کی منظوری اور(i) ایڈوانس رولنگ (ii) اپیل اور نظر ثانی (iii) جائزے اور آڈٹ ( iv) اے وی بل (v) منافع خوری ی روک تھام اور جی ایس ٹی شرحوں کی مناسبت یا ایڈجسمنٹ کی منظوری بھی شامل ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More