14.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیرداخلہ نے روس کو بھارت کا سب سے زیادہ قابل اعتبار دوستوں میں سے ایک ملک بتایا

Union Home Minister describes Russia as India’s one of the most credible friends
Urdu News

نئی دہلی۔ نومبر؛ مرکزی وزیرداخلہ جناب راجناتھ سنگھ نے ماسکو میں کل بھارتی برادری سے ملاقات کی ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے روس کے اپنے دورے اور وہاں کے مختلف رہنماؤں کے ساتھ اپنی بات چیت کے بارے میں اطمینان کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ اُن کے دورے سے بھارت اور روس کے درمیان سلامتی، دہشت گردی سے لڑائی، بنیاد پرستی سے لڑائی،نشیلی اشیا کی ناجائز تجارت کی روک تھام، جعلی کرنسی، اطلاعات کے لین دین اور ان میدانوں میں ماہرین کی تربیت کے شعبے میں تعاون کو مستحکم کرنے کے ٹھوس نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

جناب راجناتھ سنگھ نے بھارت اور روس کی طویل تاریخ اور ان دونوں ملکوں کے درمیان رشتوں کی بنیاد کے بارے میں اظہار خیال کیا اور روس کو بھارت کے سب سے زیادہ قابل اعتبار دوستوں میں سے ایک ملک قرار دیا۔ انھوں نے روس میں بھارتیوں کی طرف سے کیے گئے انفرادی کام کی تعریف کی اور انہیں بھارت کے ثقافتی سفیر قرار دیا۔

انھوں نے کہا کہ اگرچہ ان کے درمیان جسمانی فاصلہ ہے اور بھارت ایک بڑا ملک ہے، لیکن ان کے درمیان جذباتی فرق کبھی نہیں ہوسکتا۔ انھوں نے دہشت گردی پر قابو پانے، دہشت گردوں کی دراندازی کا خاتمہ کرنے اور مختلف طرح کی اشتعال انگیزیوں کا جواب دینے میں بھارتی افواج کے عزم کے بارے میں حکومت ہند کی کوششوں سےاجتماع کو مطلع کیا۔ انھوں نے دہشت گردی اور بنیاد پرستی کود نیا کو درپیش دو سب سے بڑے خطرے قرار دیا۔

انھوں نے جن دھن یوجنا، میک ان انڈیا، آدھار پر عمل درآمدکے راستے مختلف میدانوں میں ملک کو ترقی دینے میں حکومت ہند کے اقدامات کے بارے میں اجتماع کو بتایا۔ انھوں نے کہا کہ بھارت دنیا کی سرکردہ معاشی طاقتوں میں سے ایک بن کر ابھرنے کی راہ پر گامزن ہے۔ انھوں نے بھارتی ثقافت کی طاقت کے بارے میں بات کی، جو پوری دنیا کو ایک کنبہ ‘ واسودیوا کٹم بکم’ بتاتی ہے، جس کی بنیاد پر بھارت مستقبل میں ایک سخی طاقت بن کر ابھرنے والا ہے۔ بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے لے کر بھارت میں مصنوعات سازی لانے تک حکومت ہند نے پچھلے تین سال میں زبردست تعاون دیا ہے، جس کی وجہ سے بھارت کے عوام کی نیک خواہشات اس کے ساتھ ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More