18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر تعلیم نے آئی آئی ایم روہتک کے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کی

English News

نئی دہلی: مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال ‘نشنک’ نے آج آئی آئی ایم روہتک کے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کیا۔ جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب میں ایم بی اے پروگرام کے کل 480 طلباء اور ڈاکٹریٹ پروگرام کے 12 طلباء نے شرکت کی۔

جناب پوکھریال نے گریجویشن کرنے والے طلباء کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے سخت محنت کرنے کے لئے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور ملک و معاشرے کے لئے بڑے پیمانے پر اپنا تعاون دینے کے لئے کہا۔ وزیر موصوف نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بہترین ممکنہ انداز میں بروئے کار لائیں اور بھارت @ 75 کے مشن کو حقیقت بنانے میں معنی خیز تعاون کریں۔ انھوں نے طلباء کو ان کی مستقبل کی کوششوں کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔

وزیر موصوف نے آئی آئی ایم کو اس بات کے لئے مبارکباد دی کہ وہ طلباء کی صنفی اور تعلیمی تنوع کو بہتر بنانے کے لئے غیر معمولی طور پر بہتر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سمت میں انسٹی ٹیوٹ کی کاوشوں سے وزیر اعظم کے “بیٹی بچاؤ اور بیٹی پڑھاؤ” مشن کے وژن کو حقیقت بنانے میں مدد ملے گی۔ جناب پوکھریال نے آئی آئی ایم روہتک کو گذشتہ چند سالوں میں گروگرام میں ایک نیا کیمپس کھولنے، نئے پروگراموں اور منیجمنٹ کی تعلیم میں خواتین کو بااختیار بنانے پر مبارکباد پیش کی اور تحقیقی اور پالیسی کاموں کو فروغ دینے میں اس کی کوششوں کو سراہا۔

جناب پوکھریال نے بیان کیا کہ حکومت نے پچھلے کچھ سالوں میں آئی آئی ٹیز اور آئی آئی ایمز، مرکزی یونیورسٹیوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے تاکہ نوجوانوں کو اعلی معیار کی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع مہیا کئے جاسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستانی تعلیمی ادارے عالمی درجہ بندی میں اپنی پوزیشن کو بہتر بنا رہے ہیں اور آئی آئی ایم روہتک نے تعلیمی درجہ بندی میں بھی بہتری لائی ہے۔

اس سال انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ پانچ سالہ انٹیگریٹڈ پروگرام ان لاء (بی بی اے – ایل ایل بی) شروع کیا جائے گا۔ آئی آئی ایم روہتک پہلا اور واحد آئی آئی ایم ہے جس نے اس پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More