14.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر تعلیم نے آج خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ‘‘ قیادت میں خواتین : کووڈ – 19 کی دنیا میں برابر کے مستقبل کا حصول ’’ پر ویبینار سے خطاب کیا

Urdu News

نئی دلّی : تعلیم کے مرکزی  وزیر جناب رمیش پوکھریال   نشنک نے آج  خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ‘‘ قیادت میں خواتین : کووڈ – 19 کی دنیا میں برابر کے مستقبل کا حصول ’’ پر ویبینار سے خطاب کیا  ۔ اس ویبینار کا انعقاد  یونیورسٹی گرانٹس کمیشن  ( یو جی سی  ) نے وزارتِ تعلیم کے  ساتھ مل کر کیا تھا ۔ اس ویبینار میں  تعلیم کے مرکزی  وزیر مملکت  جناب سنجے دھوترے  ، اعلیٰ تعلیم کے سکریٹری   جناب امت کھرے  ، اسکولی تعلیم اور خواندگی کی سکریٹری محترمہ انیتا کاروال   ، یو جی سی چیئرمین پروفیسر  ڈی پی سنگھ  ، یو جی سی کے سکریٹری پروفیسر  رجنیش جین  اور وزارت کے سینئر عہدیدار موجود تھے ۔  آن لائن ویبینار میں 43  خواتین وائس چانسلروں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کی  25  خواتین پرنسپلس نے بھی شرکت کی ۔

          جناب پوکھریال نے یہ کہتے ہوئے کہ   کووڈ – 19 عالمی وباء  کے دوران بہترین رول ادا کرنے والوں میں  ‘‘ ماؤں ’’ کے علاوہ کوئی نہیں تھا ،   عالمی وباء کے دوران  خواتین کی قیادت کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ   خواتین    سائنس  ، ٹیکنا لوجی ، ریسرچ  ، ادب اور سماجی خدمات میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں اور اعلیٰ قائدانہ  صلاحیت  کا اظہار کر رہی ہیں ۔ قومی تعلیمی پالیسی ( این ای پی ) – 2020 کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اس پالیسی میں سماج میں خواتین کو   با اختیار بنانے کی صلاحیت ہے ۔ انہوں نے اِس حقیقت کی ستائش کی  کہ آئی آئی ٹیز اور این آئی ٹیز میں خواتین  کے داخلوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

          تعلیم کے وزیر مملکت  جناب سنجے دھوترے نے کہا کہ  خواتین اور لڑکیوں کے ذریعے  دیئے گئے تعاون کا جشن   صرف ایک دن تک محدود نہیں ہونا چاہیئے ۔ انہوں نے  کووڈ – 19 کے دوران اپنے خاندان کی  صحت ، قوت مدافعت  ،  صفائی ستھرائی  وغیرہ کو بر قرار رکھنے میں خواتین کے رول کی ستائش کی ۔ انہوں نے بتایا کہ  قومی تعلیمی پالیسی – 2020 میں صنفی شمولیت کا فنڈ  قائم کیا جائےگا  تاکہ  تمام لڑکیوں کو  برابر کی معیاری  تعلیم فراہم کرنے کے لئے ملک کی اہلیت   کو قائم کیا جا سکے ۔

          اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے یو جی سی کے چیئرمین  ڈی پی سنگھ نے کہا کہ ویبینار کا موضوع ‘‘ قیادت میں خواتین : کووڈ – 19 کی دنیا میں برابر کے مستقبل کا حصول ’’ کا اعلان  یو این ڈی پی نے کیا تھا ، جسے  خواتین کی حیثیت  سے متعلق  اقوام متحدہ کمیشن  کے 65 ویں اجلاس  کے ترجیحی  موضوع کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے ۔  انہوں نے  اقوام متحدہ کے  مساوات  پیدا کرنے  کی  اہم   مہم کو بھی اجاگر کیا  ، جس میں  خواتین کو   زندگی کے ہر شعبے میں   فیصلہ سازی ،  برابر کی تنخواہ ،  بغیر اجرت والی دیکھ بھال میں برابر کی شرکت   ، گھر کے کام میں  برابر کی  شرکت  ، خواتین اور لڑکیوں کے خلاف ہر قسم کے تشدد  کے خاتمے   اور اُن کی ضرورت کے مطابق  حفظانِ صحت کی خدمات   کے لئے  خواتین کے حق  پر زور دیا گیا ہے ۔

          سکریٹری محترمہ انیتا کروال نے  اِس بات پرزور دیا کہ  خواتین کو   وسائل  تک رسائی کی ضرورت ہے تاکہ وہ  ترقی   کر سکیں   اور  مختلف شعبوں میں  قائدانہ رول  ادا کر سکیں ۔  اعلیٰ تعلیم کے سکریٹری  جناب امت کھرے نے  اِس بات کو اجاگر کیا  کہ  پچھلے  چار – پانچ برسوں کے دوران صنفی اختلاف کے انڈیکس   میں    اضافہ ہوا ہے  ، جو  1 فی صد سے بڑھ کر  1.01  فی صد ہو گیا ہے اور  یونیسکو نے اِس  کامیابی  کی ستائش کی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ   خواتین   ڈین   اور  شعبوں کی سربراہوں   کو  وائس چانسلر کے طور پر  مستقبل کی قیادت کے لئے تربیت دی جانی چاہیئے ۔

          چار یونیورسٹیوں   کی خواتین   ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر  نجمہ اختر   ، بھگت  پھول سنگھ  ( بی پی ایس ) وومنس یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر سشما یادو  ،  ایمیٹی  یونیورسٹی کی وائس چانسلر   پروفیسر  بلویندر  شکلا  اور ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل  سائنس  ( ٹی آئی ایس ایس ) کی ڈائریکٹر  پروفیسر شالنی بھرت   نے بھی  ویبینار  کے موضوع پر  تقریر کی اور کووڈ – 19 کے دوران   اپنے تجربات بیان کئے ۔ اس پروگرام کا  بہت سے وائس چانسلروں ، پرنسپل  ، فیکلٹی ارکان اور طلباء نے براہ راست مشاہدہ کیا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More