17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر تعلیم نے آئی آئی ٹی کونسل کی 54ویں میٹنگ کی صدارت کی

Urdu News

مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال ‘نشنک’نے آن لائن میڈیم کے ذریعے آج انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی کونسل (آئی آئی ٹیز ) کی 54ویں میٹنگ کی صدارت کی۔تعلیم کے وزیر مملکت جناب سنجے شمراؤ دھوترے ، اعلیٰ تعلیم کے سیکریٹری جناب امت کھرے بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔

مرکزی وزیر موصوف نے کووڈ-19 کے سخت دور کے دوران اکیڈمیوں کو کامیابی کے ساتھ جاری رکھنے نیز نئی سائنسی تحقیق کے طریقے سے کووڈ-19 سے مقابلہ کرنے میں  اُن کی قابل ذکر خدمات کے لئے تمام آئی آئی ٹیز کے سربراہوں اور صدر نشینوں (بی او جی) کومبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ  آئی آئی ٹیز کو آتم نربھر بھارت کے ویژن کو حقیقت کا رنگ دینے کے لئے تحریکی قوت بننا چاہئے، جیسا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کہہ چکے ہیں۔

جناب پوکھریال نے آئی آئی ٹیز پر زور دیا کہ قومی اقتصادی پالیسی 2020ء میں موجود انسٹی ٹیوٹ ترقیاتی منصوبے کو فروغ دیں ، تاکہ انسٹی ٹیوٹ اور صنعت کے درمیان فیکلٹی کی تحریک کو  بہتر بنایا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ تکنیکی اداروں اور صنعت کے درمیان فیکلٹی اراکین  اور صنعتی ماہرین کی  نقل و حرکت، صنعت و اکیڈمیاکے درمیان شراکت داری کو فروغ دے گی۔

مرکزی وزیر نے آئی آئی ٹیز پر یہ بھی زور دیا کہ وہ ‘ایک آئی آئی ٹی-ایک مرکوز ایریا’رسائی کو اپنائے  جو بنیادی ضروریات پر مبنی ہو۔

بلاک چین ،اے آئی، ایم ایل اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کو آئی آئی ٹی میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے لئے استعمال کرنے کا معاملہ بھی میٹنگ کے دوران تبادلہ خیال میں سامنے آیا۔یہ سفارش کی گئی کہ ایک ٹاسک فورس تشکیل کی جائے ، جو تمام آئی آئی ٹیز میں ٹیکنالوجی کے استعمال کا جائزہ لے اور ڈیجیٹل  آلات کی فروغ کو بھی تیز کرے۔ اس بات کی بھی سفارش کی گئی کہ موجودہ معیارات سے اسٹاف کی زمرہ بندی کرتے ہوئے کم تعداد میں لانے کا کام بھی کیا جانا چاہئے۔

آئی آئی ٹی کونسل کے لئے اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین کی سفارش پر مبنی چار ورکنگ گروپ درج ذیل معاملات پر تشکیل دیئے گئے ، جن کا تعلق قومی اقتصادی پالیسی 2020ء سے ہے:

گروپ-1:بہترین خود مختار، بااختیار اور قابل احتساب بی او جی ڈائریکٹر

گروپ-2:آئی آئی ٹیز کی ڈائریکٹر شپ کےلئے سرکردہ ماہرین تعلیم کو مزین کرنا

گروپ-3:اکیڈمک سینیٹ کی اصلاح اور تشکیل نو

گروپ-4:اختراعی فنڈنگ طریقہ کار

ان گروپوں اور اس ایک نئے گروپ کی ، جو فیکلٹی کی فروغ کے لئے کام کرے گا،رپورٹیں بھی ایک میٹنگ میں پیش کی جائیں گی، جس کی صدارت مرکزی وزیر تعلیم کریں گے۔

کونسل نے ایک تجویز پر غور کرنے کے لئے بھی کہا ، جس کا مقصد آن لائن آئی آئی ٹی تحقیق و ترقی  کے میلے کا انتظام کرنا ہے، جس کا مقصد آئی آئی ٹیز کے ذریعے معیاری تحقیقاتی کام کی نمائش کرنا ، نیز صنعتوں کو آئی آئی ٹیز کے تحقیقی اور ترقیاتی کام سے آگاہی کرانا ہوگا۔ اس کے بعد ایک معمول کا میلہ  منعقد کیا جاسکتا ہے، جو کہ موجودہ صورتحال کے معمول پر آنے کے بعد منعقد ہوسکتا ہے۔

سرکار کے ذریعے کئے گئے بہت سے اقدامات کو اُجاگر کرتے ہوئے جناب پوکھریال نے مدراس، دہلی، کھڑگ پور  اور ممبئی کے چاروں آئی آئی ٹی کے مجموعی بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کےلئے رقومات کی منظوری کے بارے میں بھی بتایا ۔انہوں نے تعلیم کے تمام شعبوں میں گونا گونیت پیدا کرنے کےلئے کثیر جہتی اداروں کے طورپر آئی آئی ٹی بنانے کی بھی بات کی، جس میں سائنسی تحقیق اور ٹیکنالوجی ترقی پر بدستور توجہ مرکوز رہے۔ انہوں نے آئی آئی ٹیز پر زور دے کر کہا کہ وہ حال ہی میں اعلان کردہ اسکیم قومی تحقیقاتی فاؤنڈیشن کا پورا فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئی آئی ٹیز 2022ء تک عالمی درجات حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے، جو کہ ہندوستان کی آزادی کا 75واں برس ہوگا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ آئی آئی ٹیز کی ہر ممکن طریقے سے مدد کی جائے گی اور مالیات ، انتظامی راہنمائی ، دیگر وزارتوں  اورسرکار کی ایجنسیوں سے  تعلق رکھنے والے معاملات  میں بھی مدد فراہم کی جائے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More