17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر تعلیم نے آج ورچوول طریقے سے جے پور کے مالویہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے وویکانند لیکچر تھیٹر کمپلیکس کا افتتاح کیا

Urdu News

مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال‘نشنک’نے آج آن لائن طریقے سے جے پور کے مالویہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے وویکا نند  لیکچر تھیٹر کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ایم این آئی ٹی جے پور کے چیئر مین جناب آر کے تیاگی، ایم این آئی ٹی جے پور کے ڈائریکٹر پروفیسر اُدے کمار آر یارگٹّی، ڈین، فیکلٹی کے سربراہ اور عملہ کے دیگر افراد تقریب کے دوران موجود تھے۔

اس موقع پر بولتے ہوئے جناب پوکھریال نے کہا کہ ایم این آئی ٹی کیمپس میں وویکا نند لیکچر تھیٹر کمپلیکس بھارت میں ہی نہیں ،بلکہ پورے ایشیا ء میں سب سے بڑے لیکچر کمپلیکس میں سے ایک ہے، جس میں 48 کلاسز کے ذریعے 6792طلباء کو ایک ساتھ پڑھانے کی استعداد ہے۔ تقریباً 3لاکھ 66 ہزار مربع فٹ کے کل رقبہ والی اس عمارت کو خاص طور سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس عمارت کے احاطے میں بلوا پتھر، جالی، آنے جانے والے گلیاروں، تھرمل ماس، زمین کے قدرتی ڈھانچے کا استعمال کرنے، ڈیزائن اور مقام کی پلاننگ اور کئی دیگر سہولیات میں جے پور کی روایتی خصوصیات کی آمیزش نظر آتی ہے۔ان روایتی خصوصیات کو مؤثر طریقے سے کچھ جدید اشیاء اور روایات جیسے گیس سے بھری فلائی ایش میں ملی ہوئی سیمنٹ کی اینٹوں ، دیواروں اور چھت میں انسولیشن، گرمی اور آواز کے انسولیشن کے لئے دوہری پرت کی کھڑکیوں وغیرہ کا استعمال کیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ طلباء کی تعلیم پر موجودہ کووڈ وبائی امراض کے اثر کو کم کرنے کے لئے ای پلیٹ فارم کے ذریعے فاصلاتی تعلیم اور آن لائن تعلیم وقت کی ضرورت بن گئی ہے۔اس ضرورت کے مدنظر اس وویکا نند لیکچر تھیٹر کمپلیکس کی سبھی 48 کلاسیں ای-کلاس روم بننے جارہی ہے، جس سے زیادہ سے زیادہ طلباء و طالبات کلاسز میں شامل ہوسکیں گے اور نصابوں کا آن لائن مطالعہ کرسکیں۔

وزیر موصوف نے امید جتائی ہے کہ اس قسم کی بنیادی سہولیات نئی تعلیمی پالیسی کے مؤثر نفاذ میں معاون ہوں گی اور ملک کے تعلیمی نظام کو بدلنے میں کارگر ہوں گی۔انہوں نے تقریباً 85 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ 4 سال سے بھی کم وقت میں پورے ہونے والے اس پروجیکٹ کی ڈیزائن اور تعمیر میں شامل ہونے والی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More