26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر تعلیم نے آرکیٹیکچرل تعلیمی ضوابط 2020 کے کم از کم معیارات جاری کیے

Urdu News

وزارت تعلیم کے ذریعے کیےجارہے تعلیمی اصلاحات کے تسلسل میں وزیرتعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک نے آج یہاں ‘‘ورچوول طریقے سے آرکیٹیکچرل تعلیمی ضوابط 2020 کے کم سے کم معیارات ’’ جاری کیے۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے تعلیم جناب سنجے دھوترے بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں اس موقع پر وزارت تعلیم کے اعلیٰ افسران اور کونسل آف آرکیٹیکچر کے صدراےآر حبیب خان بھی موجود تھے۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جناب نشنک نے ہندوستان، اس کی یادگاری عمارتوں اورمندروں کی انوکھی فن تعمیر کی خوبصورتی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی او اے کو آرکیٹیکچر کے حالیہ اور قدیم خزانوں سے تحریک حاصل کرنی چاہئے اور ہندوستان کو پھر سے عالمی قائد بنانے کیلئے آرکیٹیکچر کے شعبے میں بنیادی تبدیلی لانی چاہئے۔ وزیر موصوف نے اعتماد ظاہر کیا کہ کونسل کے ماہرین کے ذریعے تیار کئے گئے یہ ضابطے ملک میں انسانی آبادی اور تعمیرکردہ ماحول کے شعبے میں سامنے آنے والی چیلنجوں اور اہم مسائل کو حل کرنے میں اہل ہوں گے اور ہندوستان کو اختراع اور ہنرمندی کے فروغ کے شعبے میں ایک نئی اونچائی تک پہنچانے کیلئے تحریک دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا فن تعمیر اس کی تاریخ، ثقافت اور مذہب کی جڑوں میں پنہا ہے۔

وزیرموصوف نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے جاری ہونے کے ساتھ ہمارے وزیراعظم جناب نریندر مودی کا ایک نئے اور درخشاں ہندوستان کے لئے وِژن اُن طلباء پر منحصر ہے جنہیں اکیسویں صدی کے چیلنجوں کیلئے تیار ہونے کی ضرورت ہے۔ این ای پی میں کئی بڑی اصلاحات کی تجویز رکھی گئی ہے اور اس کے نفاذ کیلئے تمام افراد کے ذریعے تعاون دیے جانے کی ضرورت ہے اور یہ ضوابط یقینی طور سے اس سمت میں ایک اہم قدم ہیں جو مجوزہ این ای پی سے متعدد افکار وخیالات لاتے ہیں۔ انہوں نے ان ضوابط کو لانچ کیے جانے پر کونسل آف آرکیٹیکچر اور کونسل کے صدر اے آر حبیب خان کو مبارکباد دی اور کونسل کو مستقبل کیلئے اس کی کوششوں کیلئے نیک خواہشات پیش کیے۔

اس موقع پر جناب دھوترے نے کہا کہ طویل عرصے سے ان ضابطوں کو تیار کیاجارہاتھا اور پرانے ضابطوں کے بعد سے جو 1983 میں وضع کئے گئے تھے، ایک لمبے انتظار کے بعد آخرکار یہ وجود میں آسکا۔ تب سے لیکر پوری دنیا میں تعلیمی  منظر نامے میں ایک بڑی تبدیلی آچکی ہے۔ اس لئے ضروری ہوگیا تھا کہ اس شعبے میں حالیہ واقعات کی روشنی میں ملک میں آرکیٹیکچر کی تعلیم سے متعلق ضوابط میں ترمیم کی جائے۔ قدیم شہر، یادگاری و تاریخی عمارتیں، مندر اور عمارتیں وغیرہ سبھی ہندوستان کی مالامال ثقافت اور ورثے اور تحریک دینے والے فن تعمیر کے ثبوت ہیں۔ جدید ہندوستان آرکیٹیکچر میں دنیا کے بہترین فن تعمیر سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت ہے۔

جناب دھوترے نے امید ظاہر کی کہ ان ضابطوں کو طلباء پر مرکوز نقطہ نظر سے طلباء کو بہتر طریقے سے ان کے ہنروں کو سیکھنے اور فروغ دینے میں تعاون فراہم کریگا اور انہیں اکیسویں صدی کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اہل بنائے گا۔

 آرکیٹیکچرل تعلیمی ضوابط 2020 کے کم سے کم معیارات کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More