11.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر تعلیم نے نئی تعلیمی پالیسی -2020 کے نفاذکا جائزہ لیا

Urdu News

مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال ‘نشنک’ نے وزارت کے اعلیٰ عہدیداروں  کے ساتھ نئی تعلیمی پالیسی 2020 پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔

میٹنگ کے دوران  وزیر موصوف نے وزارت تعلیم کے اعلیٰ تعلیم اور اسکولی تعلیم  کے کے محکموں کے مابین  قومی تعلیمی پالیسی کے نفاذ کو مربوط کرنے کے لئے ایک ٹاسک فورس کے تشکیل کی سفارش کی  تاکہ اسکول کی تعلیم  سے اعلیٰ تعلیم تک طلبہ خوش اسلوبی کے ساتھ مراحل طے کر سکیں۔وزیر موصوف نے تجویز رکھی کہ اعلیٰ تعلیم کے محکمے کےسکریٹری کی قیادت میں ایک جائزہ کمیٹی اور ایک نفاذ کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ نئی تعلیمی پالیسی پر عمل میں تیزی لانے کو یقینی بنایا جا سکے۔

جناب پوکھریال نے پیکیج کلچر سے پیٹنٹ کلچر کی طرف توجہ مبذول کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ نیشنل ایجوکیشن ٹیکنالوجی فورم (این ای ٹی ایف) اور نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن (این آر ایف) پالیسی کی کامیابی کے لئےلازمی ادارے ہیں۔ لہذا سال 22-2021 میں ان کا قیام عمل میں لایا جائے۔ انہوں نے ذمہ داروں پر زور دیا کہ وہ نئی تعلیمی پالیسی اور حکومت کی موجودہ پالیسیوں کے نفاذ کے درمیان  مطابقت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے بہتر نتائج کےلئے صنعت  اور تعلیمی اداروں کے درمیان رابطے پر بھی زور دیا۔

اعلیٰ تعلیم میں نفاذ کے لئے مجموعی طور پر 181 ذمہ داریوں کی شناخت کی گئی۔نئی تعلیمی پالیسی کی  ان شناخت شدہ 181 ذمہ داریوں کے محاذ پر پیش رفت کا واضح ٹائم لائن اور نشانوں کے ساتھ نگرانی کرنے کےلئے ایک ڈیش بورڈ تیار کیا جا سکتا ہے۔ ذمہ داریوں پر عمل درآمد کے لئے ایک ماہانہ یا ہفت روزہ کلینڈر تیار کیا جائے تاکہ ہر متعلق ذمہ داراس کے نفاذ کے تعلق سے تازہ بہ تازہ صورتحال  سے با خبر ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More