17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر تعلیم نے ویبینار ‘آتم نربھر مدھیہ پردیش – صحت اور تعلیم’ میں مجازی طور پرشرکت کی

Urdu News

نئی دہلی: مرکزی وزیر تعلیم شری رمیش پوکھریال ‘نشنک’ نے آج نئی دہلی میں ’ آتم نربھر مدھیہ پردیش – صحت اور تعلیم ‘ کے عنوان سے منعقدہ ایک ویبنار میں حصہ لیا۔

اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ 12 مئی 2020 کو وزیر اعظم شری نریندر مودی نے سیلف ریلائنٹ انڈیا کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ ایک (آتم نربھر بھارت) “خود انحصار ہندوستان” ہی واحد راستہ ہے۔ انہوں نے ہمارے صحیفوں۔ ایش: پنتھا کا حوالہ دیا۔ شری پوکھریال نے کہا کہ بحران کے دور میں تعلیم کے شعبے نے اس موقع کا استعمال متعدد اقدامات کی منصوبہ بندی بالخصوص جدید نصاب کو اختیار کرنے، خلا کے شعبوں میں توانائی مرکوز کرنے، ہر مرحلے پر زیادہ جامع اور مربوط ٹینکالوجی ہونے، انسانی پونجی میں سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز کرنے کی کی ہے۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ وزارت تعلیم نے کوویڈ 19 وبائی مرض کے دوران مندرجہ ذیل اقدامات کیے ہیں۔

مڈ۔ ڈے میل: ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مڈ ڈے میل یا اس کے مساوی فوڈ سیکورٹی الاونسیز جو غذائی اجناس اور کھانے پکانے کے اخراجات پر مشتمل ہوں، فراہم کریں تاکہ کووڈ وبا کی وجہ سے اسکولوں کے بند رہنے کے دوران مستحق بچوں کی امیونٹی کے تحفظ کے لئے ان کی غذائی ضرورت پوری کی جا سکے۔

اساتذہ کی رہنمائی میں ان کے والدین کی شرکت کے ساتھ خوشگوار سیکھنے کے طریقے کو برقرار رکھنے کے متبادل طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے گھر پر تمام بچوں کو اسکول کی تعلیم فراہم کرنے کے پیش نظر این سی ای آر ٹی نے چار مراحل پرائمری ، اپر پرائمری ، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کے لئے متبادل اکیڈمک کلینڈر متعارف کئے ہیں۔

تارکین وطن مزدوروں کے بچوں کی تعلیم میں خلل سے بچنے کے لئے فروغ انسانی وسائل کی وزارت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے لئے رہنما خطوط کا ایک سیٹ تیار کیا ہے تاکہ وبا سے درپیش چیلنجز میں کسی طالب علم کی مسسلسل پڑھائی کا سلسلہ نہ رکے۔ وہ ریاستیں یا مرکز کے زیر انتظام خطے جہاں مہاجر مزدور بڑی تعداد میں پہنچے ہیں، ریاستی حکومت براہ راست تمام اسکولوں کو یہ ہدایت دے سکتی ہے کہ وہ ایسے کسی بھی بچے کو داخلہ دیں جو حال ہی میں اپنے گاوں لوٹا ہے اور بچے سے کچھ شناختی ثبوت کے علاوہ دیگر کوئی دستاویزات نہ مانگے جائیں۔ اسکول بچے سے ٹرانسفر سرٹیفیکٹ یا اس سے پہلے کے کئے جانے والے کلاس کا کوئی ثبوت نہیں مانگ سکتے ہیں۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی نے آن لائن میڈیم کے ذریعہ ڈیجیٹل تعلیم سے متعلق پرگیاٹا رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔ یہ آن لائن ایجوکیشن کو آگے بڑھانے اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کا ایک روڈ میپ فراہم کرتے ہیں۔

مشتبہ کورونا افراد کو کوارنٹین کرنے، تارکین وطن مزدوروں کو رہائش فراہم کرنے اور نیم فوجی دستوں کی عارضی تعیناتی کی غرض سے 230 کیندریہ ودیالیوں اور 570 جواہر نوودے ودیالیوں کی وسیع و عریض عمارتیں دفاعی حکام ، نیم فوجی دستوں اور ریاستی حکومتوں کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

سستی پریمیم تعلیم فراہم کرنے اور وشو گرو کے طور پر اپنے کردار کو بحال کرنے میں ہندوستان کو ایک عالمی تعلیمی مقام کے طور پر فروغ دیا جا رہا ہے۔ اسٹڈی ان انڈیا کے تحت 2020-21 تک 35،500 طلباء رجسٹر ہوئے۔ کورسز کی پڑھائی کے لئے 1،452 غیر ملکی اساتذہ نے ہندوستان کا دورہ کیا۔

ہندوستان آنے والے طلباء کو وظائف کی پیش کش کے لئے انڈ۔ سیٹ امتحان کا آغاز کیا گیا ہے جس کے لئے 2000 اسکالرشپ پوزیشنوں کا التزام کیا گیا ہے۔ چیمپیئن سروس سیکٹر اسکیم (سی ایس ایس ایس) کے تحت اسکالرشپ ، انفراسٹرکچر اور برج کورس کے لئے 5 سال (2023-24 تک) تک کے لئے 710.35 کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔

تمام ایچ ای آئی نے کووڈ۔ انیس وبائی مرض میں ہمیں درپیش مختلف چیلینجز کو حل کرنے کے لئے آتم نربھر بھارت کو آگے بڑھایا اور اپنا کردار ادا کیا ہے۔ اس خطرناک صورتحال سے نمٹنے کے لئے ملک کے پریمیر انسٹی ٹیوٹ نے متعدد جدید اقدامات اٹھائے ہیں جس کا عالمی سطح پر بے مثال اثر پڑا ہے۔

وینٹیلیٹر ہوں ، ٹیسٹنگ کٹس ، ماسک پروڈکشن ، سینیٹائزر یونٹ موبائل پر مبنی رابطے کا پتہ لگانے والی ایپلی کیشنز ہوں ، وسائل کو جٹانے کے لئے مختلف ویب پورٹل ہوں، ہمارے ایچ ای آئی نے عالمی سطح کا کام انجام دیا ہے۔ آئی آئی ٹی روڑکی نے کم خرچ کا وینٹی لیٹر پرانا۔ وایو تیار کیا ہے۔ آئی آئی ٹی کانپور نے گھریلو ماسک تیار کرنے کی سہولت کا آغاز کیا ہے۔

وزیر موصوف نے اس پر بھی روشنی ڈالی کہ قومی تعلیم پالیسی( این ای پی) 2020 کا مقصد ہندوستان کے تعلیمی نظام کے ان تمام پہلوؤں کی اصلاح کرنا ہے جو تین دہائیوں سے زیادہ عرصہ سے موجود تھے اور اسے تعلیم کے بہترین عالمی معیارات کے قریب لانا ہے۔ این ای پی نے روایات اور بین مضامین نقطہ نظر کے مابین توازن برقرار رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ این ای پی ایک انتہائی منصوبہ بند اور جامع دستاویز ہے جس کا مقصد طلبا کی بھرپور ترقی کو یقینی بنانا ہے اور بھارت کے اقدار، اخلاقیات اور ثقافت کا تحفظ کرتے ہوئے انہیں دنیا کے ساتھ مسابقہ آرائی کے لئے تیار کرنا ہے۔

مرکزی وزیر نے مدھیہ پردیش کی ریاستی حکومت کو اس بات کے لئے مبارکباد دی کہ اس نے تمام شعبوں میں اقدامات کا ایک سلسلہ متعارف کروا کر موجودہ کوویڈ بحران سے نمٹنے میں تیزی دکھائی ہے۔ کووڈ۔ انیس کے موجودہ لاک ڈاؤن کے تناظر میں مدھیہ پردیش کے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے فعال طور پر قدم اٹھایا ہے کہ بچوں کو سیکھنے کے کسی بھی موقع سے محروم نہیں ہونے دینا ہے اور تکنیک سے آراستہ سیکھنے کے وسائل تک رسائی فراہم کرکے ان کی تعلیمی پیشرفت کو جاری رکھنا ہے۔ شری نشنک نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کو یقین دلایا کہ آتم نربھر مدھیہ پردیش کے ہدف کو پورا کرنے کے لئے مرکزی اداروں کی مدد کی جائے گی۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شری شیو راج سنگھ چوہان ، چیف سکریٹری ، مدھیہ پردیش شری اقبال سنگھ بینس اور ایڈیشنل سکریٹری (صحت و تغذیہ) ، نیتی آیوگ شری راکیش سرول نے بھی آتم نربھر مدھیہ پردیش – صحت اور تعلیم ویبنار میں شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More